آج کا دور، مستقبل کی داستانِ عبرت

فرخ

محفلین
سچی بات

ایک وقت آئیگا، جب ماسکو میں کمیونزم خود اپنے بچاؤ کے لئے پریشان ہوگا۔ سرمایہ دارانہ ڈیموکریسی خود واشنگھٹن اور نیویارک میں‌اپنے تحفظ کے لئے لرزہ براندم ہوگی۔ مادہ پرستانہ الحاد خود لندن اور پیرس کی یونیورسٹیوں میں جگہ پانے سے عاجز ہوگا۔ نسل پرستی اور قوم پرستی خود برہمنوں اور جرمنوں میں اپنے معتقد نہ پا سکے گی۔
اور آج کا یہ دور تاریخ میں صرف ایک داستانِ عبرت کی حیثیت سے باقی رہ جایئگا کہ
اسلام جیسی جہاں کُشا اور عالمگیر طاقت کے نام لیوا، کبھی اتنے بے وقوف ہو گئے تھے،
کہ عصائے موسٰی بغل میں تھا، اور اپنے سامنے لاٹھیوں اور رسیوں کو دیکھ دیکھ کر کانپ رہے تھے“
[align=left:497b0758f6](مولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ)
1942 بمقام سیالکوٹ [/align:497b0758f6]
 

اظہرالحق

محفلین
جی ہاں!!! سچی بات ہے اور اسکا آغاز ہو چکا ہے ، مودودی صاحب کی کتب میں کافی ایسی “بشارتیں“ ہیں ۔ ۔

آج ہی کی ایک خبر ہے کہ موجودہ پوپ نے “ڈراون کی ارتقا“ کی تھیوری کو رد کرتے ہوئے “انٹیلیجنس ارتقا“ کو مان لیا ہے ۔ ۔

الحاد تو خود ۔ ۔ہی شکنجے میں دھنسا جا رہا ہے

اللہ ہم پر رحم کرے (آمین)
 
Top