آج ٹی وی - نیٹ‌ پر

ہو سکتا ہے دوسری جگہوں پر پاکستانی ٹی وی دستیاب ہو۔ آج ٹی وی اچھی کوالٹی میں یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔ اور مفت :)

http://www.jumptv.com/en/channel/aajtv/

چینلز میں دیکھئے۔ مزید مفت ٹی وی چینلز بھی ہیں ۔ کیا ایسی کوئی دوسری سائٹ‌بھی ہے؟
بہترین سائٹ ہے مگر ہم جیسے لوگ تو دیکھ نہیں سکتے، پیمنٹ کا بڑا مسئلہ ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
خدا کی پناہ ماہانہ یہ قیمت لے رہے ہیں جمپ ٹی وی والے:
مفت کچھ نہیں ہے۔

آج ٹی وی: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
جیو نیوز: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
ٹی وی ون: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
انڈس نیوز: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
بزنس پلس: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
ہم ٹی وی: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
اپنا چینل: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
روشنی ٹی وی: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
رنگ ٹی وی: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
 
فاتح

لائبریرین
اگر تمام چینلز اسی معاوضے پر سال بھر دیکھے جائیں تو شاید اس سے کہیں سستے میں اپنا ایک عدد ذاتی چینل شروع کیا جا سکتا ہے:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
خدا کی پناہ ماہانہ یہ قیمت لے رہے ہیں جمپ ٹی وی والے:
مفت کچھ نہیں ہے۔

آج ٹی وی: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
جیو نیوز: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
ٹی وی ون: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
انڈس نیوز: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
بزنس پلس: 6 ڈالر (360 روپے) ماہانہ
ہم ٹی وی: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
اپنا چینل: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
روشنی ٹی وی: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ
رنگ ٹی وی: 10 ڈالر (600 روپے) ماہانہ

تو آ جائیں نا فاتح بھائی پاکستان، ٹی وی کے بہانے ہی سہی۔ ;)

ڈیڑھ، دو سو روپے ماہانہ میں کوئی سو چینل تو ہونگے، اوپر والے سبھی چینلز کے علاوہ دنیا کے بہترین چینلز، ایچ بی او، ہال مارک، ڈسکوری، ہسٹری، نیشنل جیوگرافک، ای ایس پی این، کارٹون نیٹ ورک وغیرہ وغیرہ۔
 
کیا واقعی ڈیڑھ سو روپے میں "ایچ بی او، ہال مارک، ڈسکوری، ہسٹری، نیشنل جیوگرافک، ای ایس پی این، کارٹون نیٹ ورک" :eek:
کیونکہ جمپ ٹی وی کی سائٹ پر تو صرف مفت (FTA - Free To Air) چینل ہی پیش کرتی ہے لیکن آپ نے جن کا ذکر کیا وہ تو یہاں سینکڑوں ڈالر میں ملتے ہیں۔:rolleyes:
 
محمد وارث

لائبریرین
ہاں یہ سچ ہے ڈیڑھ سو یا دو سو کیبل آپریٹرز کی ماہانہ فیس ہے۔ لیکن تھوڑا سا تسامح ہوگیا، آپ نیٹ کی بات کر رہے ہیں اور میں ٹی وی اور کیبل کی، کہ نیٹ ٹی وی، نیٹ سپیڈ کی وجہ سے، ابھی یہاں دیکھنا تو خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔

لیکن اسکا ایک بہت آسان اور سستا سا حل ہے، ٹی وی ٹیونر کارڈ لگاتے ہیں ہم سی پی یو میں (پندرہ سو روپے کے قریب آتا ہے) اور اس میں لگاتے ہیں کیبل کا کنکشن تو آپ کا مانیٹر بہترین ٹی وی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ٹی وی کا ٹی وی اور مانیٹر کا مانیٹر۔ (میں ابھی تک اس پر عمل نہیں کرسکا بوجوہ شادی شدگان کے مسائل ;) )

ہمارے کیبل اپریٹر نے تو اپنا ایک چینل بھی کھولا ہوا ہے، ظاہر ہے غیر قانونی ہے مگر کون پوچھنے والا ہے۔ اور تو اور وہ محلوں میں ہونے کرکٹ میچز بھی براہ راست دکھاتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
فاروق صاحب!
میرے پاس تو صرف Sample Feed ہی نظر آتی ہے۔ یعنی ریکارڈ شدہ ایک کلپ اور بس۔:rolleyes:
 
نہیں نہیں! میں سمجھ گیا تھا کہ آپ ٹی وی کیبل کی ہی بات کر رہے ہیں لیکن حیرت مجھے اس بات پر ہوئی تھی کہ صرف ڈیڑھ سو روپے میں یہ سب چینلز۔:eek:
یہاں تو سینکڑوں ڈالر ماہانہ ادا کرنے پڑتے ہیں یہ سب دیکھنے کے لیے۔ مجھے صرف نیشنل جیوگرافک لینا تھا تو معلوم ہوا کہ لگ بھگ 100 ڈالر ماہانہ ادا کرنے پڑیں گے اور میں نے چار حرف پڑھنے میں‌بہتری جانی:(
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان میں آپ جانتے ہیں فاتح بھائی سب چلتا ہے، اور دوسرا یہ کہ ہمارے پاس پیٹرو ڈالرز کہاں ہیں جو کیبل والوں کو دیں۔;)
 
فاتح

لائبریرین
درست!
ایک کزن بتا رہا تھا کہ پاکستان میں کیبل والے وہ چینل بھی دکھاتے ہیں جن پر ہر تھوڑی دیر بعد ایک بینر آ جاتا ہے کہ "اگر آپ اس چینل کی نشریات پاکستان میں دیکھ رہے ہں تو یہ غیر قانونی ہے۔" :grin:
یعنی اس چینل کمپنی کو معاوضہ ملتا ہی نہیں۔
 
فاروق صاحب!
میرے پاس تو صرف Sample Feed ہی نظر آتی ہے۔ یعنی ریکارڈ شدہ ایک کلپ اور بس۔:rolleyes:

فاتح بھائی۔ سلام اور مزاج بخیر

تھوڑا سے اس سے کھلیئے، آپ کو مفت میں آج ٹی وی اور جیو نیوز وغیرہ مل جائے گا۔
آپ یہ کلک کیجئے
http://www.jumptv.com/en/channel/aajtv/

یہاں‌پر چھوٹے سے ٹی وی کے نیچے ٹی وی چینلز لکھا ہے۔ اس پر کلک کیجئےاور سامنے آنے والے مختلف چینلز پر کلک کرکے تھؤرے صبر سے دیکھئے۔ آپ کو کسی وقت ایک سورس لوکیشن بھی سلیکٹ کرنی پڑے گی۔ میں نے فلوریڈا سے فیڈ سیلیکٹ کی تو بہتر تھا۔ مجھے کچھ بھی نہیں خرچ کرنا پڑا۔ تھوڑا سا ڈیلے ہی‌پاکستان کی نسبت، جو کہ متوقع ہے۔

دیر سے جواب دینے کی معذرت چاہتا ہوں۔
والسلام
 
Top