"آج ماؤں کا عالمی دن ہے"

میاں وقاص

محفلین
"آج ماؤں کا عالمی دن ہے"

آج کیوں اپنی ماں نہیں ہے یاد

اس کے احسان، جذبہ ^ ایثار

میں اچانک ہی بھول بیٹھا ہوں

سوچتا ہوں، مجھے ہوا کیا ہے

ہاں، وہی حادثہ ہے سوچوں میں

وہ سیاچن کے پہاڑوں میں

جن جوانوں کو برف لے ڈوبی

ان کی ماؤں کے نام کرتا ہوں

"آج ماؤں کا عالمی دن ہے"

حافظ اقبال شاہین
 
Top