آج جانے کی ضد نہ کرو - فیاض ہاشمی

آج جانے کی ضد نہ کرو
یونہی پہلو میں بیٹھے رہو
ہائے ! مر جائیں گے، ہم تو لُٹ جائیں گے
ایسی باتیں کیا نہ کرو

تم ہی سوچو ذرا کیوں نہ روکیں تمہیں
جان جاتی ہے جب اُٹھ کے جاتے ہو تم
تم کو اپنی قسم جانِ جاں
بات اتنی میری مان لو

وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں
ان کو کھو کر ابھی جانِ جاں
عمر بھر نہ ترستے رہو

کتنا معصوم و رنگیں ہے یہ سماں
حسن اور عشق کی آج معراج ہے
کل کی کس کو خبر جانِ جاں
روک لو آج کی رات کو

گیسوؤں کی شکن ہے ابھی شبنمی
اور پلکوں کے سائے بھی مد ہوش ہیں
حسنِ معصوم کو جانِ جاں
بے خودی میں نہ رسوا کرو

فیاض ہاشمی
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف جسکانی

محفلین
السلام علیکم کوئی محبوب حبیب یہ ان گائیکہ کا نام جانتے ہیں تو برائے مھربانی بتانے کی زحمت فرمائیں آج جانے کی ضد نا کرو میری پسندیدہ غزلوں سے ایک ہے اس کا لنک آپ احباب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں - فاتح صاحب ایک عرض رکھا تھا اس سے قبل میرا ایک اکائونٹ ہے جو ایکتو نہیں ہو رہا ہے اس کی معلومات مل سکتی ہے ڈیتا بیس سے ؟
 
گائیکہ فریدہ خانم ہیں۔

آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق ابن سعید بھائی نے جواب دیا تھا دوسرے دھاگے میں۔

اول تو یہ کہ محفل میں داخلے کے لیے ای میل ضروری نہیں۔ اگر آپ کو پہلے والے اکاؤنٹ کا پاسورڈ معلوم ہے تو نام اور پاسورڈ کی مدد سے داخل ہو سکتے ہیں۔ دخول کے فارم میں "آپ کا نام یا ای میل" لکھا ہوا ملے گا۔ دوم یہ کہ پرانے کھاتے میں جو ای میل استعمال ہوا ہے وہ ابراہیم جیسا کچھ ہے۔ تیسری بات یہ کہ پچھلے اکاؤنٹ میں داخل ہونے کے بعد ہمیں مطلع فرما دیں تاکہ دونوں کھاتوں کو ضم کر دیا جائے، اس کے بعد آپ اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ وہ ای میل پتہ ملحق کر لیں جو زیادہ فعال ہو۔ :) :) :)
 
آصف جسکانی

محفلین
محمد خ
گائیکہ فریدہ خانم ہیں۔

آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق ابن سعید بھائی نے جواب دیا تھا دوسرے دھاگے میں۔
سر جی السلام علیکم ، بہت بہت شکریہ جناب مجھے اکائونٹ مل گیا اائونٹ کے کوائف ہیں ابراہیم ڈاٹ ضیاف @ جی میل میں گوگل پلس کے ذریعے اندراج ھاصل کیا تھا کیوں کہ ڈائریکٹ اکائونٹ نہیں بن رہا تھا برائے مھربانی میرا فیس بک والا اکائونٹ اس اکائونٹ مین ضم کر دیں شکریہ
[ای میل پتہ محذوف] انگریزی الفابیٹ کو بلکل سپورٹ نہیں کر کی بورڈ یا اس ویب سائیٹ کی خاصیت ہے - زیادہ سے زیادہ سے زیادہ اس ویب سائیٹ کو چلا سکوں کتنا پیارا ہے یہ محفل کا ڈومن ( ویب سائیٹ )
 
ابن سعید بھائی
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
دراصل اس کلام کو سب سے پہلے حبیب ولی محمد نے فلم بادل اور بجلی 1979 کے لیے گایا تھا اور موسیقی سہیل رعنا نے دی تھی۔ مگر بعد میں ملکہ غزل فریدہ خانم نے اس غزل کو گا کر امر کر دیا۔

دراصل اس کلام کو سب سے پہلے حبیب ولی محمد نے فلم بادل اور بجلی 1979 کے لیے گایا تھا اور موسیقی سہیل رعنا نے دی تھی۔ مگر بعد میں ملکہ غزل فریدہ خانم نے اس غزل کو گا کر امر کر دیا۔

متفق۔ آج بھی جب ہم اس غزل کو پڑھتے ہیں، حبیب ولی محمد کی آواز اور بھاری لہجہ ہمارے ذہن میں گونجنے لگتا ہے۔
 
آصف جسکانی

محفلین
متفق۔ آج بھی جب ہم اس غزل کو پڑھتے ہیں، حبیب ولی محمد کی آواز اور بھاری لہجہ ہمارے ذہن میں گونجنے لگتا ہے۔
جی مکرمی جناب یہ غزل میں لنک سے شائع کرنا چاہتا تھا حبیب ولی محمد کی آواز میں بھی اور احمد رشدی و مالا کا فلم بینی والا ورژن بھی لیکن میں وہ سب لنکس کھو چکا ہوں - کیا اس سائیٹ پر ڈائریکٹ گیت غزل کلام قوالی ( وڈیوز ) اپلوڈ ہو سکتی ہیں تاکہ ان کے حذف ہو جانے کا خطرہ کم ہو جائے - شکریہ
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top