آج تھوڑی شراب ہو جائے

آج تھوڑی شراب ہو جائے
اور تیرا شباب ہو جائے

حسن گر بے نقاب ہو جائے
زندگی کامیاب ہو جائے

درد پھر بے حساب ہو جائے
ہر گھڑی احتساب ہو جائے

عشق تو عشق ہے خدا جانے
کب یہ کافر عزاب ہو جائے

ہجر تیرا وصال ہونے تک
عاشقوں کا نصاب ہو جائے

روزِ محشر خدا کرے واعظ
تجھ پہ جنت عتاب ہو جائے

رات تیرے نگر اگر گزرے
تیرگی لا جواب ہو جائے

لطف راحیلؔ عشق کا سارا
غم نہ ہو تو خراب ہو جائے
 
آخری تدوین:
آپ تمام دوستوں کی ںظر ایک غزل اگر پسند آئیں تو حوصلہ آفزائی ضرور کریں یہ میری اپنی غزل ہے ۔

رنج و الم کے ڈھول بجا کر چاہت کے کشکول اٹھا کر۔
دردر پھرنا ٹھیک نہیں ،سنو محبت بھیک نہیں

چاہت کا اظہار یوں کرنا جیسے ہو کوءی بوجھ سا دل میں
ایسا کرنا ٹھیک نہیں ۔سنو محبت بھیک نہیں

بستی دل کی اجھاڑنی ہو تو اتنا سوچ کہ اجھاڑنا تم
پھر یہ ملتی پریت نہیں ،سنو محبت بھیک نہیں

مانا میں نہیں مجنوں جیسا نہ ہی کوءی رانجھا ہوں
سچ ہے یہ بھی جان غزل ،تم بھی تو کوءی ھیر نہیں

چاہت ایسا پنچھی ہے جو چاہت سے ہی پلتا ہے
گر چاہت نہ ہو دل میں مجیب،پھر اس کو پکڑنا ٹھیک نہیں

سنو محبت بھیک نہیں

بقلم : محمد مجیب صفدر
 
ابن رضا

لائبریرین

اس غزل کو ایک نئی لڑی بنا کر اس میں پوسٹ کرنا چاہیے آپ کو
 
ابن رضا

لائبریرین
جناب اگر پورا طریقہ بتا دیں تو نوازش ہوگی کیوں کہ میں بلکل نیا آیا ہوں اردو محفل میں
اوپر دئیے گئے ربط پر کلک کریں پھر نئی لڑی بنائیں کے ربط پر بالکل اسی طرح کلک کر کے نئی لڑی بنائیں جیسے آپ نے تعارف کے لیے بنائی
 
Top