گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

عائشہ عزیز

لائبریرین
ویسے تو عائشہ آپ نے میرے دل کی بات کہہ دی لیکن ایک بات تو بتائیں..آپ اتنی مشکل باتوں کو سمجھ کر متفق بھی ہو گئیں. کیسے؟ کون سی لغت دیکھی؟ میں نے بھی لینی ہے.

اس بات پر متفق کیا تھا :biggrin:

شکریہ فرحت آپا!
ویسے مجھے لگتا ہے آپ اس تحریر کی آڑ میں اپنی غیر حاضری معاف نہیں کروا سکتیں :)
 

فلک شیر

محفلین
السلام علیکم بھیا
آپ تو اب مشکل مشکل باتیں کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ :)
لگتا ہے سب نے وقت کے ساتھ مشکل باتیں سیکھ لیں اور اب وہ آسان باتیں نہیں کرتے۔۔ اس لیے میرے سے کوئی بات ہی نہیں کرتا :oops:
وعلیکم السلام گڑیا!
کوئی مشکل باتیں نہیں کر رہا یہاں۔ جو مشکل باتیں کرے گا، اس پہ پابندی لگا دیں گی فرحت کیانی آپا! :)
کیسی ہیں آپ؟ فزکس کا تیا پانچا کر دیا پروفائل والی بلی نے یا ابھی نہیں ؟ :)
 

فلک شیر

محفلین

عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام گڑیا!
کوئی مشکل باتیں نہیں کر رہا یہاں۔ جو مشکل باتیں کرے گا، اس پہ پابندی لگا دیں گی فرحت کیانی آپا! :)
کیسی ہیں آپ؟ فزکس کا تیا پانچا کر دیا پروفائل والی بلی نے یا ابھی نہیں ؟ :)
آپ محفل آ کر مشکل باتیں ہی تو کرتے ہیں کبھی محفل کی بارہ دری میں آئے کوئی آپ؟ وہاں پر نسبتا آسان باتیں ہوتی ہیں :)
میں اچھی ہوں بھیا۔ آپ کیسے ہیں؟
ہیہی ہی میں اپنی بلی کے ناخن کاٹ دیتی ہوں اس لیے بے چاری کسی کو نقصان نہیں پہنچاتی :biggrin:
 

ماہی احمد

لائبریرین
فرحت کیانی آپی بہت اچھے انداز میں آپ نے سب کو یاد کیا... میں ذرا ایک بار پھر سے ٹیگ کر کے آپ کی بات کی توثیق کرنا چاہوں گی :)
فرحت کیانی آپی،
سیدہ شگفتہ
شمشاد چاچو
جیہ
فلک شیر بھائی
عمر سیف بھائی
مہدی نقوی حجاز
بھلکڑ
محمداحمد بھائی
محمد اسامہ سَرسَری بھائی
محمد یعقوب آسی بابا
ساقی۔
جاسمن آپی
عندلیب
سید فصیح احمد بھیا
ان سب کی حاضری کم ہے.... ان کو نوٹس جاری کئیے جائیں گے اب.... :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ملائکہ بھی غائب ہیں. نہ کوئی نئی ترکیب کسی کھانے کی اور نہ ہی نئے ٹرینڈز پر خبر مل رہی ہے.
انیس الرحمن کہاں غائب ہیں؟ میں جب جب محفل پر آتی ہوں، سوچتی ہوں ذرا آواز دوں لیکن وہی بات کہ زیادہ تر رکنے کا موقع نہیں ملتا.
اور عمار ابن ضیا شاید یہ بھول گئے ہیں کہ ابھی بھی ان کی 'رہبری' کی بہت ضرورت ہے. عمار ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اردو بلاگنگ میں نئے آنے والوں کی بہت مدد کی. لیکن شمشاد بھائی کے الفاظ میں 'پھر ان کی شادی ہو گئی'.
شعیب سعید شوبی بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں پرانے محفلین نہیں بھول سکتے. انٹرنیٹ پر اردو اینیمیٹڈ ویڈیوز کے متعارف کروانے میں ان کی کاوشیں قابل ذکر ہیں. شوبی محفل پر بھی حاضری لگا جایا کریں.
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام گڑیا!
کوئی مشکل باتیں نہیں کر رہا یہاں۔ جو مشکل باتیں کرے گا، اس پہ پابندی لگا دیں گی فرحت کیانی آپا! :)
کیسی ہیں آپ؟ فزکس کا تیا پانچا کر دیا پروفائل والی بلی نے یا ابھی نہیں ؟ :)
بالکل. جب آپ لوگ کچھ لکھتے ہوئے یہ بھول جائیں گے کہ پڑھنے والوں میں مجھ جیسے غبی اور کم علم لوگ بھی موجود ہیں تو مجھے کچھ تو کرنا ہی ہو گا.
افواہیں آج کل مارکیٹ میں بہت اِن ہیں اسلام آباد میں بالخصوص :)
یہ تو درست کہا آپ نے. لیکن اسلام آباد والے بھی کچھ ایسے چکنے گھڑے ہیں کہ مجال ہے کسی افواہ تو کیا سچی خبر کو بھی سنجیدگی سے لے لیں.
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی آپی بہت اچھے انداز میں آپ نے سب کو یاد کیا... میں ذرا ایک بار پھر سے ٹیگ کر کے آپ کی بات کی توثیق کرنا چاہوں گی :)
فرحت کیانی آپی،
سیدہ شگفتہ
شمشاد چاچو
جیہ
فلک شیر بھائی
عمر سیف بھائی
مہدی نقوی حجاز
بھلکڑ
محمداحمد بھائی
محمد اسامہ سَرسَری بھائی
محمد یعقوب آسی بابا
ساقی۔
جاسمن آپی
عندلیب
سید فصیح احمد بھیا
ان سب کی حاضری کم ہے.... ان کو نوٹس جاری کئیے جائیں گے اب.... :)
گڈ جاب ماہم. نوٹس جاری کرنے کا کام آپ کا اور جرمانہ میں جمع کر لوں گی.
اور ابھی تو فہرست بھی اپڈیٹ کرتے رہنا ہے.
 

فرحت کیانی

لائبریرین
خوبصورت تحریر ہے فرحت۔

پرانے دوستوں کی کمی تو سبھی محسوس کرتے ہیں، شاید کبھی ادھر آ ہی جائیں :)
بالکل. اور اچھا لگتا ہے انہیں دیکھ کر. جیسے کالج یونیورسٹی کی ایلیومینائی کے ملنے پر ہوتی ہے.

نیلم اور قرۃالعین اعوان بھی راستہ بھول گئیں.قرۃالعین اعوان آپ تو باقاعدہ ہو جائیں کہ میں موبائل سے آپ کو ٹیگ بھی نہیں کر پاتی. ابھی بھی چھاپا لگایا ہے.
 
Top