آتشزنی سے متاثرہ تاجروں کو اسی جگہ بحال کیا جائے گا ،ناظم کراچی سید مصطفی کمال

ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے متاثر ہونے والے تاجروں کو اسی جگہ پر بحال کیا جائے گا جہاں ان کا آتشزدگی سے قبل کاروبار تھا اس کے لئے جمعرات سے بولٹن مارکیٹ میں مستقل کیمپ آفس قائم کرکے ون ونڈو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے متاثرہ تاجروں کی 30 رکنی نمائندہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد سوک سینٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطابکرتے ہوئے کیا۔سٹی ناظم نے کہا کہ تمام متاثرہ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ ان کو اسی جگہ پر بحال کیا جائے جہاں ان کی دکان تھی لہٰذا ہر ایک تاجر کو اپنی دکان میں ہی پرانی پوزیشن میں بحال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ متاثرہ تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت پہنچانے اور بحالی کے کام کو جنگی بنیادوں پر کرنے کے لئے بولٹن مارکیٹ میں مستقل کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے جہاں واٹر بورڈ، کے ای ایس سی، پی ٹی سی ایل، سوئی سدرن گیس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران اور کے بی سی اے کے فیصلہ ساز افسران اس کیمپ میں موجود ہونگے تاکہ متاثرہ تاجروں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں اور ایک ہی جگہ ان کے تمام کام ہوں انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا ہے کہ سٹی حکومت کی جانب سے قائم فنڈ کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں کے بجائے متاثرہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہی استعمال کیا جائے گا۔ کمیٹی کے نمائندہ سلیم فاروقی نے کہا کہ یہی کمیٹی متاثرین کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرنے کی مجاز ہوگی۔ ہر سطح پر یہی کمیٹی مذاکرات کرے گی ۔ ایک اور نمائندے رفیق جدون نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت کام شروع کردیا تھا مگر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے آگ بجھانے کا کام نہیں ہونے دیا جس سے دو ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

روزنامہ جنگ
 
یہ ایک اور ثبوت مل گیا جس سے"جھوٹوں کا منہ کالا"ہوجائے گا

آتش زنی کے متاثرہ تاجروں کی کمیٹی کےایک ممبر "رفیق جدون"کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت کام شروع کردیا تھا مگر دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے آگ بجھانے کا کام نہیں ہونے دیا جس سے دو ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
 
سویدا

محفلین
ہاں‌! مصطفی کمال صاحب نے فرمادیا اور جگہ کی بحالی بھی ہوگئی
اور جلد تعمیراتی کام شروع ہونے کو ہے :)
 
مغزل

محفلین
اس خبر سے اختلاف نہیں ، ہاں خبر کا باطن کچھ کمزور ہے ، کہ ہمارے ہاں صحافی اب پکا پکایا کھانے کے عادی ہوگئے ہیں، آن لائن خبر کو ہی خبر سمجھتے ہیں ، جبکہ ہماری تربیت میں خبر کے بطون سے خبر نکالی جاتی ہے ۔۔ اب ہاتھیوں کی لڑائی میں گنے کی فصل تو تباہ ہو ہی گئی ، دیکھتے ہیں مداوا کون کرتا ہے ۔
 
Top