آتشدان کا بُت - صفحہ 5 اور 112

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آتشدان کا بُت - صفحہ 5

"یار عمران صاحب! ۔۔۔ یہ کیا مصیبت ہے!" صفدر بُرا سا منہ بنا کر بڑبڑایا۔

"مصیبت نہیں ٹریننگ! میں تمہیں بتاؤں گا کہ اونچی سے اونچی دیوار پر کیسے چڑھتے ہیں!" عمران نے لاپرواہی سے جواب دیا۔

"تو یہی عمارت کیوں۔۔۔؟"

"فی الحال اسی سے کام چلاؤ!" عمران نے مُربیانہ انداز میں کہا! " اگلے سال اس قسم کی ٹریننگ کے لئے اپنی ذاتی عمارت بنوا لوں گا۔!"

"میں کہتا ہوںً اگر پکڑے گئے تو۔!"

"مار پڑے گی۔! قدرتی بات ہے۔۔۔!" عمران کا جواب تھا۔

"مانا کہ ہم میک اَپ میں ہیں! مگر پکڑے جانے کی صورت میں میک اَپ شاید ہی برقرار رہ سکے گا۔"
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 112

"ارے نہیں جانے دو۔۔۔" عمران بولا۔ "اگر تم نے اس کی آنکھیں نکال لیں تو اس کے گلے میں ہارمونیم ہو گا اور ہاتھ میرے کاندھے پر ۔۔۔ در در کی خاک چھاننی پڑے گی۔"

تنویر عمران کی طرف جھپٹا! ادھر جولیا نے پستول نکال لیا۔

"خدا کی قسم اگر تم اس کے قریب بھی آئے تو گولی مار دوں گی۔" اس نے کہا۔

بات بڑھتے دیکھ کر خاور اور چوہان تنویر کو باہر نکال لے گئے۔ عمران کسی ایسے مسکین بچے کی طرح کھڑا تھا جس کی ماں اس کے لیے پڑوس سے لڑ پڑی ہو۔

********************* تمام شُد *********************
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top