آبرو سے مرنے کا فیصلہ ہمارا ھے

طاقتیں تمہاری ہیں'
اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اتراؤ '
آئینہ ہمارا ہے
آپ کی غلامی کا '
بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا '
فیصلہ ہمارا ہے
عمر بھر تو کوئی بھی'
جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے'
تجربہ ہمارا ہے
اپنی رہنمائی پر '
اب غرور مت کرنا
آپ سے بہت آگے'
نقش پا ہمارا ہے
 
Top