آئے بادل چلی ہوا رئیس فروغ

سیما علی نے 'گوشہ اطفال' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 4, 2020

  1. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    12,943
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آئے بادل چلی ہوا
    جاگے پھول سجیں بیلیں

    آج ہماری چھٹی ہے
    چھٹی کے دن کیا کھیلیں

    ہرا سمندر گوپی چندر
    بول میری مچھلی کتنا پانی

    اپنے دل میں اتنی ہمت
    بیچ سمندر جتنا پانی

    کوڑا جمال شاہی
    پیچھے دیکھا مار کھائی

    ہنستے بستے ہنسی خوشی
    کھیلیں بہنیں کھیلیں بھائی

    کھیل بھی ہے یہ ورزش بھی
    کھیلے کودے جان بنائی

    ہم پھولوں بھرے آتے ہیں
    آتے ہیں آتے ہیں

    تم کس کو لینے آتے ہو
    آتے ہیں آتے ہیں

    وہ ساتھی جو کھیل میں اول
    جو ساتھی تعلیم میں آگے

    اس کو ہم لے جائیں گے
    اپنا ساتھی بنائیں گے

    ہم تو سب ہی آگے ہیں
    ہم تو سب ہی اول ہیں

    تم پھولوں بھرے جاتے ہو
    جاتے ہو جاتے ہو

    رئیس فروغ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر