آئی ڈی پیز قومی ہیرو،حکومت کاان سے رویہ بے رحمانہ ہے:آصف زرداری

آئی ڈی پیز قومی ہیرو،حکومت کاان سے رویہ بے رحمانہ ہے:آصف زرداری

14 جولائی 2014 (23:21)

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز سے حکومتی رویہ بے رحمانہ ہے اورحکومت ان کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متاثرین کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،آئی ڈی پیز ہمارے قومی ہیرو ہیں اس لئے وفاقی حکومت انہیں ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لئے عالمی سطح پر اپیل نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے،چونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ درحقیقت عالمی جنگ ہے اس لئے عالمی برادری بھی پاکستان کی مدد کرے۔حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے انا کوبالائے طاق رکھ کرسول سوسائٹی کو متحرک کرے۔

http://dailypakistan.com.pk/national/14-Jul-2014/122921
 
Top