آئی ٹی کی اصطلاحات میں لڑکیوں کی اقسام

لاریب مرزا

محفلین
دراصل مجھے جو اڑچن:thinking: درپیش ہے وہ یہی ہے کہ لڑکیاں اپنی آپسی کھسر پھسر میں لڑکوں کے بارے میں کیا کیا رائے دیتی ہیں؟:confused2:
اس ضمن میں کچھ مدد درکار ہوگی۔:daydreaming:
لڑکیوں کے بارے میں اتنی معلومات ہیں کہ پورا مضمون لکھ دیا اور ان کی کھسر پھسر کا کوئی اتا پتا نہیں؟؟ :D چہ خووووب :p
 

ناصر رانا

محفلین
آپ جمع ندائی اور جمع غیر ندائی کو نیٹ پر تلاش کر سکتے ہیں۔ مثلاً
لفظ: دوست
جمع غیر ندائی: دوستوں
جمع ندائی: دوستو
بہت شکریہ بھائی۔
میں کافی دیر تک سرچ کرتا رہا مگر کچھ کار آمد نہیں مل رہا تھا۔ دوست کی جمع ملی تو ابھی بھی نہیں ہے مگر تسلی ہو گئی ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
بھائی اسی کا پوچھ رہا ہوں کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ درست لفظ دوستو ہے بجائے دوستوں کے؟
کوئی حوالہ اگر دستیاب ہو تو شکرگزار رہوں گا۔

مخاطب کرتے ہوئے نون غنہ نہیں لگایا جاتا۔
دوستو!
لوگو!
بھائیو!
شکریہ تابش بھائی۔
 

عباس اعوان

محفلین
بھائی، ذرا ٹی وی پر کوئی بھی تقریر اٹھا کر دیکھ لیں، جب مقرر کسی کو مخاطب کر رہا ہوتا ہے، تو وہ نون غنہ نہیں لگاتا۔
مثالیں:۔
میرے عزیز ہم وطنو !!!
پاکستانیو، میر ی با ت سنو
دوستو، آؤ سیر کو چلیں
 

ناصر رانا

محفلین
بھائی، ذرا ٹی وی پر کوئی بھی تقریر اٹھا کر دیکھ لیں، جب مقرر کسی کو مخاطب کر رہا ہوتا ہے، تو وہ نون غنہ نہیں لگاتا۔
مثالیں:۔
میرے عزیز ہم وطنو !!!
پاکستانیو، میر ی با ت سنو
دوستو، آؤ سیر کو چلیں
ہاہاہاہاہا یہ حوالہ ہے؟ میں تو ہمیشہ نون غنہ لگا کر سنتا رہا ہوں۔ :LOL:
 

ناصر رانا

محفلین
انگریزی میں کہتے ہیں:۔
You are hearing things
:)
بہت بہت شکریہ میرے دوستوں!
میری ناقص رائے اب بھی یہی ہے کہ جمع ندائی میں نون غنہ محض اسلئے نہیں لکھا جاتا تاکہ صوتی تاثر خراب نہ ہو وگرنہ لکھنے میں ندائی اور غیر ندائی میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ (وللہ اعلم)
 

ناصر رانا

محفلین
جی ناقص ہی ہے۔:p
تفنن بر طرف۔ لکھنے میں بھی ایسا ہی لکھا جاتا ہے۔ سید عاطف علی بھائی فاتح بھائی شاید کوئی مستند حوالہ بھی پیش کر سکیں۔
ہوتی رہے ناقص، کسے پرواہ ہے؟
بلحاظِ منطق ندائی جمع اور غیر ندائی جمع میں فرق محض صوتی اثرات کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی جواز نہیں بنتا فرق رکھنے کا۔
اب اگر اس کو درست مانیں تو لکھنے میں بھی اس لئے فرق رکھا جاتا ہے کہ مبادا پڑھنے والا (مقرر) خطا نہ کر جائے۔ کیونکہ بلند آواز میں یا مجمع سے خطاب کے دوران نون غنہ لام (ل) کا تاثر دیتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
جی ناقص ہی ہے۔:p
تفنن بر طرف۔ لکھنے میں بھی ایسا ہی لکھا جاتا ہے۔ سید عاطف علی بھائی فاتح بھائی شاید کوئی مستند حوالہ بھی پیش کر سکیں۔
ہم تو باز آئے بقول میر۔۔۔
یارو! مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں
یا بقول غالب
نموئے جوشِ جنوں وحشیو! مبارک باد
:laughing::laughing::laughing:
 
Top