آئی سی سی اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ کی کھانا پڑگئی

جاسم محمد

محفلین
آئی سی سی اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ کی کھانا پڑگئی
1576237-bcciweb-1551621265-994-640x480.jpg

آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر کرنے بھارتی موقف مسترد کردیا

دبئی:

آئی سی سی نے بی سی سی آئی کا پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر کرنے کا موقف مسترد کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کی گورننگ باڈی کو پلوامہ واقعے کی صورتحال کے بعد خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ممالک کو آئی سی سی ایونٹس میں شرکت سے روکا جائے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ کی کھانا پڑ گئی۔

آئی سی سی نے بی سی سی آئی کا پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر کرنے کا موقف مسترد کردیا جب کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں بھارت کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئر مین ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ دبئی، ہماری بنیادی ذمہ داری کرکٹ ہے۔
 
Top