آئی ایس آئی مخالف تقریر کرنے پر جسٹس شوکت عزیز کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

جاسم محمد نے 'آج کی خبر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 11, 2018

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    2,218
    متنازع خطاب: سپریم جوڈیشل کونسل کی جسٹس شوکت کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش
    [​IMG]
    جسٹس شوکت نے عدالتی معاملات میں حساس اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا: فوٹو/ فائل

    اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع خطاب پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رواں سال 21 جولائی کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

    سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان پر از خود کارروائی کی تھی اس حوالے سے ان کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تھا جس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے بھی جواب جمع کرایا گیا جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی ان کے بیان کا ریکارڈ طلب کیاتھا۔

    جیونیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی ایک میٹنگ یکم اکتوبر کو ہوئی جس کے بعد اب جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی متفقہ سفارش کردی گئی ہے۔

    سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی ہے جس کی ایک نقل وزیراعظم ہاؤس اور ایک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی بھجوادی گئی ہے۔

    سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کی صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس شوکت عزیزی صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    جسٹس شوکت عزیزی صدیقی اہم کیسز کی سماعت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں بینچ سے علیحدہ کیے جانے پر ناراضی کا بھی اظہار کیا تھا۔
    [​IMG]
     
  2. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    2,218
    خس کم جہاں پاک۔ ایسے سیاسی جج انصاف فراہم نہیں کر سکتے۔
     
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    2,218
    اپڈیٹ: غیرمعزز جج کو صدر پاکستان نےعہدہ سے آج ہی ہٹا دیا:
    [​IMG]
    صاف چلی شفاف چلی تحریک انصاف چلی۔ اب کرپٹ جرنیلوں کی باری۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    20,374
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    Please to remove ... :eek:
     
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,329
    شوکت صدیقی صاحب کو اصولی طور پر مستعفی ہو کر ایسی تقریر کرنی چاہیے تھی۔ تاہم، یہ معاملہ یہاں ختم کر دینا ناانصافی ہو گی۔ ان کی تقریر کے حوالے سے انکوائری بھی ہونی چاہیے۔ اوپن ٹرائل ہو تو بہت سے معاملات کھل سکتے ہیں۔ اگر ایجنسیاں واقعی ان معاملات میں ملوث پائی جاتی ہیں، تو ان کا محاسبہ بھی ہونا چاہیے۔
     
  6. ام اویس

    ام اویس محفلین

    مراسلے:
    1,354
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    محاسبہ کون کرے گا ؟

    مجرم ملزم بننے سے قبل گھر پہنچا دئیے جاتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    1,330
    گھنٹی کون باندھے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,025
    جھنڈا:
    HongKong
    موڈ:
    Cool
    اور ثبوت کون لے کر آئے ؟؟؟
     
  9. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,329
    بارِ ثبوت شوکت صدیقی صاحب پر ہے اور وہ یہی دعویٰ کرتے ہیں کہ مناسب فورم پر ثبوت پیش کرنے کو تیار ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  10. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    2,218
    آپ بہت اچھا مذاق کرتے ہیں بھائی :)
     
  11. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    2,218
    ’’مناسب فورم‘‘ کا کرارا جواب:
     
  12. محمد ریحان قریشی

    محمد ریحان قریشی محفلین

    مراسلے:
    1,781
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    pleaded کی جگہ pleased لکھ گئے شاید۔
     
  13. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,329
    جس کی لاٹھی، اس کی بھینس! :)
     

اس صفحے کی تشہیر