آئی ایس آئی مخالف تقریر کرنے پر جسٹس شوکت عزیز کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

جاسم محمد

محفلین
متنازع خطاب: سپریم جوڈیشل کونسل کی جسٹس شوکت کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش
191329_299397_updates.jpg

جسٹس شوکت نے عدالتی معاملات میں حساس اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع خطاب پر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رواں سال 21 جولائی کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان پر از خود کارروائی کی تھی اس حوالے سے ان کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تھا جس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے بھی جواب جمع کرایا گیا جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی ان کے بیان کا ریکارڈ طلب کیاتھا۔

جیونیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی ایک میٹنگ یکم اکتوبر کو ہوئی جس کے بعد اب جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی متفقہ سفارش کردی گئی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی ہے جس کی ایک نقل وزیراعظم ہاؤس اور ایک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی بھجوادی گئی ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش کی صدر مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس شوکت عزیزی صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیزی صدیقی اہم کیسز کی سماعت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں بینچ سے علیحدہ کیے جانے پر ناراضی کا بھی اظہار کیا تھا۔
DpOh6JBXUAA-3mu.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
اپڈیٹ: غیرمعزز جج کو صدر پاکستان نےعہدہ سے آج ہی ہٹا دیا:
DpPWLBnXoAAlUYn.jpg

صاف چلی شفاف چلی تحریک انصاف چلی۔ اب کرپٹ جرنیلوں کی باری۔۔۔
 
فرقان احمد

محفلین
شوکت صدیقی صاحب کو اصولی طور پر مستعفی ہو کر ایسی تقریر کرنی چاہیے تھی۔ تاہم، یہ معاملہ یہاں ختم کر دینا ناانصافی ہو گی۔ ان کی تقریر کے حوالے سے انکوائری بھی ہونی چاہیے۔ اوپن ٹرائل ہو تو بہت سے معاملات کھل سکتے ہیں۔ اگر ایجنسیاں واقعی ان معاملات میں ملوث پائی جاتی ہیں، تو ان کا محاسبہ بھی ہونا چاہیے۔
 
ربیع م

گھنٹی کون باندھے؟
 
عباس اعوان

اور ثبوت کون لے کر آئے ؟؟؟
 
Top