آئیے کروشیا سیکھیں

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں آپا! اتنی جلدی نہ کریں ابھی تو صرف گھوڑوں اور سانپوں نے ادھم مچایا ہے ۔
ابھی تو پتہ نہیں کون کون باقی ہے ۔
آپ فکر ہی نہ کریں۔۔۔ جو جو باقی ہے سب کا تعارف اسی لڑی میں ہو گا۔ کروشیا جائے الماری میں واپس۔ :ROFLMAO:
آج سے ہم بھی ساتھ ہیں سب فکریں چھوڑ کر۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک مرتبہ کراچی میں ہمارے محلے میں ایک بہت بڑا (فل گرؤن ) مور کسی کا آگیا تھا ۔پتہ نہیں چل رہا تھا کس کا ہے اور گاڑیوں میں پریشان ہو رہا تھا ۔ میں اسے پکڑ کر گھر لے گیا تھا ۔ پھر جب مالک تلاش کرتے ہوئے آئے تو انہیں واپس کر دیا۔
(اسی رات اس راز کو اس نے میرے کان میں فاش کیا تھا :) )
یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ اس کا مالک اسی دن آیا یا دوسرے دن۔۔۔ پھر رات کیسے بیچ میں آ گئی جب اس نے ایک اجنبی کے سامنے اپنا راز فاش کر دیا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ اسے تنگ نہ کریں وہ آپ کو نہیں کرے گا۔
ماحول کی بات ہے اور ایسا ہر جگہ ممکن نہیں زیک بھائی ۔ دیہات میں سانپ (ناکٹرنل ہونے کی وجہ سے ) اکثر گھروں میں رات کے وقت داخل ہوتے ہیں۔ یہ چوہوں، چوزوں یا مینڈکوں کی تلاش میں ہوتے ہیں اکثر بارش کے موسم کے بعد ، اور کہیں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں کیوں کہ ایک چوہا (نارمل سائز کا یا ایک مینڈک ان کے لیے کئی دن کی غذا ہوتا ہے)۔ گھر والوں کو پتہ نہیں چلتا کہ کہاں چھپا ہے ۔ رات ہی کے وقت کبھی پاؤں پڑنے سے کبھی سوتے میں ضرور سنیک بائٹ کا واقعہ ہو جاتا ہے ۔ یہ سب اکثر رات ہی میں ہوتا ہے ۔ کامن کریٹ کے تو فینگس بھی اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ جیسے ذرا سے سوئی چبھی ہو ۔ جب کہ اس کا نیورو ٹاکسک وینم کوبرا سے بھی کئی گنا پوٹینٹ ہوتا ہے۔ اگر پتہ نہ چلے اور وینم زیادہ انجیکٹ ہوا ہو تو ایک آدھ گھنٹے میں نروس سسٹم شٹ ڈاؤں ہوجاتا ہے (ریسپریٹری فیلئر) اور یقینی موت دروازے پر ہوتی ہے ۔
جان بچانے میں سب سے اہم چیز اینٹی وینم کی بروقت دستیابی ہوتی ہے جس کی بڑی ذمہ داری حکومتی ہسپتالوں پر عائد ہوتی ہے ۔ کیوں کہ نیورو ٹاکسک وینم ایک آدھ گھنٹے سے زیادہ ٹائم نہیں دیتا۔ سائٹو ٹاکسک وینم والے شاید البتہ اعضاء کی ایمپیوٹیشن کے نقصان سے جان بچا پاتے ہیں ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ اس کا مالک اسی دن آیا یا دوسرے دن۔۔۔ پھر رات کیسے بیچ میں آ گئی جب اس نے ایک اجنبی کے سامنے اپنا راز فاش کر دیا
اسی دن یا اگلے دن ۔ البتہ زیادہ دن نہیں ۔ ہم نے اسے جلدی سے دوست بنا لیا تھا ۔ دوستی ہوئی تو سرگوشی بھی ہو گئی ۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہ بھی تو بہادری کا کام ہے نا۔۔۔
بٹیا زیک یہ والا سمجھ کے دیتے ہیں ریڈ کراس
NEDFdu6.png
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پھر تو بھول ہی جایا کرے گا نام روز روز
۔۔ کروشیا ہم "مکالمہ" میں سکھا لیں گے بھائی۔۔۔ لیکن اس لڑی کو نہ رکنے دیں گے۔
۔ جو جو باقی ہے سب کا تعارف اسی لڑی میں ہو گا۔ کروشیا جائے الماری میں واپس۔ :ROFLMAO:
دیکھو بھئی اتنا کافی ہے بس اب دھاگے کا نام فائنل ہو گیا ۔ " ایک تھا کروشیا :ROFLMAO:"
بتاؤ کیسا نام ہے ؟
 
Top