آئیے، آپ کی ملاقات ایک "جاہل" سے کراتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمٰن

عثمان

محفلین
کتاب میں بیان کی گئی باتوں کا وزن جاننے کے لئے آپ کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا ہوگا :)
مغربی نظام تعلیم والوں نے ٹیسٹ ٹیوب بےبی ممکن بنا دکھایا!
اہل مدرسہ نے ہزاروں صفحات اور اوزان میں یہ بتایا کہ۔۔۔۔۔ بچہ حلال ہے !!
بے شک یہ سب کچھ واقعی بہت وزنی ہے.
 
x boy

محفلین
بہت کم ٹیسٹ ٹیوب کامیاب ہوتے ہیں
میرے اقارب میں سے کسی نے یہ کروایا، قریبا دس ہزار درھم خرچہ کیا لیکن دو مہینے بعد مسکیرج ہوگیا۔
ٹیسٹ ٹیوب کو حلال کرنے کے لئے کاغذات کی نہیں بلکہ شرعی میاں بیوی ہونا ضروری ہے
ایگ ،اسپارم، پلیسنک ، کیری کی حد ازدواج ہے شارخ خان کا بیٹا جو پیدا ہوں ہے اس طرح کے معاملات
میں شرعی بندش ہے
 
بے شک "اہل ایمان" کی اہمیت اور کل اہلیت یہیں تک محدود ہوتی ہے۔ یہی تو کل تھیسس ہے۔
نہیں ایسی بات نہیں۔ البتہ اہل ایمان کی سوچ کی بنیاد یہی ہوتی ہے کہ اللہ کی مرضی کو پیش نظر رکھا جائے۔ :)
ایمان انسان کو تنگ نظر نہیں بناتا۔
 
عثمان

محفلین
نہیں ایسی بات نہیں۔ البتہ اہل ایمان کی سوچ کی بنیاد یہی ہوتی ہے کہ اللہ کی مرضی کو پیش نظر رکھا جائے۔ :)
ایمان انسان کو تنگ نظر نہیں بناتا۔
کل بحث اللہ کی مرضی جاننے میں نہیں بلکہ اہل مدرسہ اور جدید نظام تعلیم کا تقابل ہے۔ ٹیسٹ ٹیوب بےبی والی مثال دو انتہاؤں کو بہت عمدگی سے واضح کرتی ہے۔
 
x boy

محفلین
کیا شادی نہیں ہوئی،،، :D
shah-rukh-abram-2.jpg

شارخ خان کا بیٹا ،، گوری کا اور شارخ کی آمیزش کسی اور عورت کے پیٹ میں حمل۔
 
کل بحث اللہ کی مرضی جاننے میں نہیں بلکہ اہل مدرسہ اور جدید نظام تعلیم کا تقابل ہے۔ ٹیسٹ ٹیوب بےبی والی مثال دو انتہاؤں کو بہت عمدگی سے واضح کرتی ہے۔
سارے مدرسے ایک جیسے نہیں ہیں۔ میں ایسے دینی مدرسوں کی ایک مکمل چین کو جانتا ہوں جہاں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اگر آپ مفتی صاحب کے کالم کو ہی غور سے پڑھیں تو انہوں نے علامہ غلام رسول سعیدی کی دینی تحقیقات میں بہت سے سائنسی اور سیاسی امور کا بھی احاطہ کیا ہے۔ اور ایسے انتہا پسندوں کا رد کیا ہے جو پاکستانی جمہوریت کو کفر قرار دیتے ہیں۔
 
کل بحث اللہ کی مرضی جاننے میں نہیں بلکہ اہل مدرسہ اور جدید نظام تعلیم کا تقابل ہے۔ ٹیسٹ ٹیوب بےبی والی مثال دو انتہاؤں کو بہت عمدگی سے واضح کرتی ہے۔
اگر پاکستان کے یا مسلمانوں کے علمائے طبیعات و کیمیا و طب ان علمی میدانوں میں مغرب کے مقابلے میں صفر کارکردگی پیش کر رہے ہیں ، تو اس میں فقہاء یا علمائے دین کا کیا قصور ہے۔۔۔اب ہمارے پرویز ہود بھائی ایم آئی ٹی سے فزکس میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد اپنے میدان میں کوئی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس میں کچھ کرنے کی بجائے لٹھ لیکر اسلام اور سیکولرازم کے موضوع کو ہی اپنی توجہ کا مرکز بنائے رکھتے ہیں تو اس میں علامہ غلام رسول سعیدی کا کیا قصور ہے؟:mrgreen:
 
زبردست۔
اہل مدرسہ کا تقابل اگر کرنا ہی ہے تو چرچ والوں اور سینا گوگ والوں سے کرنا چاہیے۔
 
x boy

محفلین
کیا ایک مسلمان کا ایک ہندو عورت سے نکاح ہو سکتا ہے؟

یہ میں کیسے بتاسکتا ہوں کہ کون مسلمان ہے کون ہندو،،،،
اللہ اعلم۔
لیکن میں نے مثالی بیان کیا ہے کہ شارخ خان کا اسپارم، گوری خان کا ایگ ، بے بی بیگ اورکیرئر 9 مہینے اور ڈلیوری ایک انجان عورت۔
 
حمیر یوسف

محفلین
اگر پاکستان کے یا مسلمانوں کے علمائے طبیعات و کیمیا و طب ان علمی میدانوں میں مغرب کے مقابلے میں صفر کارکردگی پیش کر رہے ہیں ، تو اس میں فقہاء یا علمائے دین کا کیا قصور ہے۔۔۔اب ہمارے پرویز ہود بھائی ایم آئی ٹی سے فزکس میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد اپنے میدان میں کوئی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں اور اس میں کچھ کرنے کی بجائے لٹھ لیکر اسلام اور سیکولرازم کے موضوع کو ہی اپنی توجہ کا مرکز بنائے رکھتے ہیں تو اس میں علامہ غلام رسول سعیدی کا کیا قصور ہے؟:mrgreen:

یہ واقعی ایک درست بات کی غزنوی بھائی نے۔ یہی تو حیرت ہے کہ تقریبا اپنی پوری زندگی یورپی درسگاہوں یا پاکستانی ہائی کلاس ایجو کیشن اداروں سے تعلیم لینے والے مسلمان (پاکستانی) بھی جب اپنے مادر وطن میں لوٹتے ہیں اور اپنی عملی کام کا آغاز کرتے ہیں، تو لگتا ہے کہ انکے دماغوں کو زنگ لگ جاتا ہے۔ کوئی ایک بھی ایسا نظریہ اور تہلکہ خیز ایجاد یا مفید کام ان سے منسوب ہمیں نہیں ملتا جس نے "پاکستانی" معاشرے میں ایک انقلاب برپا کردیا ہو۔ سب کے سب یا تو یورپی اور امریکی اگلے ہوئے نوالے چبا رہے ہوتے ہیں یا اپنے ہی لوگوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوتے ہیں۔ کیا یہ ہماری مٹی کا اثر ہے یا ہمارے پانی کے اثرات ہیں، جو ایک اچھے بیج کی بھی نشونما سے بھی قاصر ہے اور پہلے سے موجود روشن دماغوں کو بھی کچھ سوچنے سے معذور کردیتی ہے؟ اس پہلو پر کوئی ذرا سوچے؟ :daydreaming:
 
سب کے سب یا تو یورپی اور امریکی اگلے ہوئے نوالے چبا رہے ہوتے ہیں یا اپنے ہی لوگوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوتے ہیں۔ کیا یہ ہماری مٹی کا اثر ہے
نہیں۔ یہ مٹی بڑی مردم خیز ہے۔۔۔
پر اے او ۔۔۔۔۔نیں، جہیڑیاں تھانیوں ہو آیاں نیں ۔۔۔۔
امید ہے کہ یہ تھوڑی سی پنجابی آپ کو سمجھ آ جائے گی:p
 
حمیر یوسف

محفلین
نہیں۔ یہ مٹی بڑی مردم خیز ہے۔۔۔
امید ہے کہ یہ تھوڑی سی پنجابی آپ کو سمجھ آ جائے گی:p
عبدالقیوم چوہدری بھائی، آپ نے یہ میری لکھی ہوئی لائن پڑھی تھی

کوئی ایک بھی ایسا نظریہ اور تہلکہ خیز ایجاد یا مفید کام ان سے منسوب ہمیں نہیں ملتا جس نے "پاکستانی" معاشرے میں ایک انقلاب برپا کردیا ہو۔
تو ذرا آپ ان ذرا دو چار "مردم خیزوں" کے نام سے تو آگاہ کردیں، جنہوں نے "اغیار" سے تعلیم پاکر ہماری اس ارض پاک کو اسی طرح "جنت" بنادیا ہو، جسطرح امریکہ واسیوں نے امریکہ کو جنت بناڈالا۔ :rollingonthefloor:

اور بھائی جان معاف کیجئے گا، میری "پنجابی" اتنی ہی کمزور ہے جتنی آپ کی سندھی یا پشتو ہوسکتی ہے۔ :lol: :jokingly:
 
Top