آئیں کھیلیں - ذائقہ ہی ذائقہ

عندلیب

محفلین
اب عندلیب سسٹر کو ٹیگ ۔۔۔ کہ وہ۔۔ پائے ، ادرک ، لہسن ،پیاز سے ڈش بنائیں ۔۔۔ :battingeyelashes:
یہ لیجیے آپ کے لیے نہاری

پائے دھو لیں۔ پھر ان میں حسب ضرورت ادرک لہسن پیسٹ، نمک ، ہلدی پاؤڈر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گلا لیں۔

کسی بڑے برتن میں تیل گرم کر کے اس میں ایک عدد پیاز سنہری ہونے تک تل لیں۔ اب اس میں حسب ضرورت مرچ ، ادرک لہسن پیسٹ گرم مصالحہ اور تھوڑا سا گیہوں کا آٹا ڈال کر مزید بھونیں پھر اس میں گلے ہوئے پائے ڈالیں اور ضرورت محسوس ہو تو ایک آدھ گلاس پانی مزید شامل کر لیں۔

تیز آنچ پر 5 منٹ پکائیں ، اس کے بعد مزید 10 منٹ دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
تیار ہونے پر اوپر سے ہرا دھنیہ ،ہری مرچ اور لیموں کا رس چھڑک دیں۔ گرما گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
براہ راست نام کی بجائے اگر اجزاء دے دیئے جائیں تو کیسا رہے گا؟ یہ دھاگے کے اصول کو بھی پورا کر دے گا :)
 

مقدس

لائبریرین
مکسیکن اسپائسی بین سیلڈ

بلیک بینز۔۔۔۔ ایک کین
کڈنی بینز۔۔۔۔ ایک کین
سوئیٹ کورن۔۔۔ ایک کین
ایک ریڈ اور ایک گرین شملہ مرچ۔۔ چوپڈ
ایک ریڈ پیاز۔۔ چوپڈ
آلیو آئل
لیمن جوچ
وائٹ شوگر
سالٹ
ون گارلک
کیومن سیڈز
بلیک پپر
ریڈ چیلیز
ایک بڑے سے باؤل میں بینز، شملہ مرچ اور پیاز مکس کریں
ایک چھوٹے سے باؤل میں لیمن جوس، آلیو آئل، سالٹ ، وائٹ شوگر،گارلک، کیومن سیڈز اور بلیک پپر ڈال کر مکس کریں۔ اس میں تھوڑا سا ریڈ چیلیز سے گارنش کریں۔ اور اس کو بینز کے مکسچر میں ڈال کر اچھا سارا مکس کر کے سرو کریں
 
Top