آئیں کھیلیں - ذائقہ ہی ذائقہ

اب میں ٹیگ کر نہیں پا رہا لیکن پھر بھی ٹیگ کرنا چاہوں گا کہ ابن بھیا آ کر لکھیں کہ وہ ان اجزاء سے کیا بنا سکتے ہیں

ایک کلو مٹن یعنی بکرے کا گوشت
چاول ایک کلو
مصالحہ جات ہر قسم کا استعمال ہو سکتا ہے جو عام طور پر کھانوں میں ڈالتے ہیں

قیصرانی بھائی آپ نے تو سیدھے سیدھے مٹن بریانی کی ترکیب لکھنے کو کہہ دیا ہے۔ خیر یوں تو یوں ہی سہی۔ ورنہ چاول الگ اور سالن الگ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ :)
 
مٹن بریانی

ایک پین میں تیل گرم کر کے دو تین عدد پیاز کی سلائسیز فرائی کرکے الگ نکال لیں۔ بچے ہوئے تیل میں لہسن، ادرک، سرخ مرچ اور ہلدی ڈال کر فرائی کریں۔ اس میں صاف کی ہوئی گوشت کی بوٹیاں ڈال کر بھونیں۔ (واضح رہے کہ لکڑی کے چمچ کا استعمال کوکنگ کے لئے اچھا ہوتا ہے کیوں کہ یہ برتن کم کم سے کم نقصان پہونچاتا ہے۔) تھوڑی دیر بعد چاہیں تو بادام، کاجو اور دہی کا پیسٹ ڈال کر گوشت کو مزید بھونیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھک کر گوشت گلنے کے لئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ گوشت گل جانے پر اسے مصالحے سے نکال کر علیحدہ رکھ لیں اور ماندہ مصالحے میں تھوڑی سی کریم ڈال کر تھوڑا سا پکائیں اور پھر دو تہائی حد تک ابلے ہوئے چاول اس میں ڈال کر تھوڑا سا لیمو کا عرق چھڑکیں اس میں تھوڑا سا گرم مصالحہ چھڑک کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب ایک بڑی اور کھلے منہ کی دیگچی میں چاول اور گوشت کی یکے بعد دیگرے تہیں جمائیں اور کوڑہ چھڑک دیں۔ اگر دستیاب ہو تو تو تھوڑا سا زعفران بھی چھڑکا جا سکتا ہے۔ اس سارے نظم کو ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔ ہمیں یقین ہے کہ نمک بھی کسی وقت ڈالا ہی گیا ہوگا اور اخیر میں فرائی کیئے ہوئے پیاز کا چھڑکاؤ بھی کر دیا ہوگا۔ :)

اب دیکھتے ہیں ننھی پری عائشہ عزیز بٹیا رانی گاجر، شکر، گھی، دودھ اور میوہ جات سے کیا بنا کر لاتی ہیں۔ :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
گاجر کا حلوہ

اشیاء :
گاجر (کدوکش کی ہوئی ) ، بادام ، آلائچی ، مونگ پھلی ،پستہ، گھی اور چینی ۔
سب چیزیں امی جان سے پوچھ لیں کہ کتنی کتنی لینی ہے ۔ٹھیک ہے ناں۔۔
اور اب شروع کریں۔

ترکیب :
سب سے پہلے کڑاھی میں گھی گرم کریں اور اس میں آلائچی ڈال دیں ۔خوشبو آنے لگے تو کدو کش کی ہوئی گاجریں ڈال اور اس کو اچھی طرح بھون لیں ۔کب تک بھوننا ہے یہ امی جان سے پوچھ لیں ۔:)
اب اس میں چینی ڈال دیں امی جان سے پوچھ کر اور اچھی طرح ہلائیں ۔ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔اور پھر اس پر بادام اور مونگ پھلی اور پستہ وغیرہ ڈال دیں ۔اگر امی جان پاس ہی بیٹھی ہوں تو بادام وغیرہ خود کھانے سے پرہیز کریں ورنہ ڈانٹ بھی پڑ سکتی ہے اور اگر نہیں ہیں تو پھر ۔۔۔اب یہ بھی میں بتاؤں ؟:noxxx: لیکن سارے مت کھا جایئے گا ورنہ حلوے پر ڈالنے کے لیے کچھ نہیں بچے گا ۔
حلوے کو ڈش آوٹ کریں اور میرے سامنے پیش کریں ۔میں کھا کر بتاؤں گی کیسا بنا ہے ؟

ترکیب کیسی لگی ضرور بتائیے گا اور اگر میں کچھ بھول گئی ہوں تو امی جان سے پوچھ لیجئے گا ۔ابھی امی جان پاس نہیں ہیں ناں ورنہ ان سے کنفرم کر لیتی ۔:biggrin:
 
ننھی پری عائشہ عزیز بٹیا رانی، آپ نے کسی کو ٹیگ نہیں کیا اور امی کے پاس نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بغیر دودھ کے حلوہ بلا لیا؟ :) :) :)

شمشاد بھائی، ذرا یہاں سے گپ شپ کو ایک علیحدہ تبصرے کے دھاگے میں منتقل کر دیں۔ :)
 
ہی ہی ہی
وہ دودھ سے میں نے چائے بنالی تھی بھیا :laugh:
اب بھیا نے بتادیا ناں تو جب چاہے دودھ ڈال دیں اس میں ۔۔ویسے امی جان ابھی بھی میرے پاس نہیں ہیں ۔
اور اب سیدہ شگفتہ اپیا کو ٹیگ کیا جاتا ہے کہ بیسن ، انڈے ،چینی ، گھی اور خشک میوہ جات سے کوئی اچھی سی ڈش بنائیں۔
 
سیدہ شگفتہ

عائشہ ، آپ نے ٹیگ کیا ہوا ہے مجھے تو یہاں ۔ مجھے نہیں معلوم تھا میں تو اتفاق سے دیکھا اس دھاگے میں ۔ اور یہ مشکل کام ہے میری کوکنگ بس گزارہ لائق ہے ۔ ابھی آپ کسی دوسرے رکن کو موقع دیں تاکہ یہ سلسلہ آگے بڑھے اور مجھے کوئی آسان سا اسائنمنٹ دیں :happy:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہی ہی ہی
وہ دودھ سے میں نے چائے بنالی تھی بھیا :laugh:
اب بھیا نے بتادیا ناں تو جب چاہے دودھ ڈال دیں اس میں ۔۔ویسے امی جان ابھی بھی میرے پاس نہیں ہیں ۔
اور اب سیدہ شگفتہ اپیا کو ٹیگ کیا جاتا ہے کہ بیسن ، انڈے ،چینی ، گھی اور خشک میوہ جات سے کوئی اچھی سی ڈش بنائیں۔

مجھے صحیح سے معلوم نہیں ہے کہ یہاں کون کون سے اراکین کھانے پکانے کا ہنر رکھتے ہیں لیکن سلسلہ آگے بڑھانے کے لیے سعود ابن سعید بھائی کو ٹیگ کیا جاتا ہے :happy:
 
مجھے صحیح سے معلوم نہیں ہے کہ یہاں کون کون سے اراکین کھانے پکانے کا ہنر رکھتے ہیں لیکن سلسلہ آگے بڑھانے کے لیے سعود ابن سعید بھائی کو ٹیگ کیا جاتا ہے :happy:

ابھی ابھی سفر سئے لوٹے ہیں اور کچن میں جانے کی ہمت نہیں اس لئے سارہ خان بٹیا رانی کو ٹیگ کیئے دیتے ہیں۔ :)
 
سارہ خان

محفلین
عائشہ انڈے اور بیسن والی کوئی ڈش مجھے نہیں آتی ۔۔۔:? بیسن کا حلوہ لکھ رہی ہوں میں چلے گا نہ ؟
اجزاء بیسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
اصلی گھی ( اگر نہ تو پھر نقلی گھی بھی چل جائے گا )۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک پاؤ ( میٹھا زیادہ پسند نہ ہو تو کچھ کم )
دودھ۔۔۔ آدھا کلو ۔۔۔۔ ( ویسے بنا دودھ کے بھی بن جاتا ہے )
چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 یا 4
بادام ، پستے پسا ہوا کھوپرا ۔۔۔ حسب ضرورت ۔۔

بنانے کی ترکیب :
گھی کو دیکچی مین ڈال کر گرم کریں جب گھی گرم ہوجائے تو اس میں الاچی ڈال دیں۔۔ پھر اس میں بیسن ڈال کر بھونیں دوسرے چولہے پر دودھ میں چینی ڈال کر پکائیں تا کہ شیرہ بن جائے ۔۔۔ جب بیسن سے خوشبو آنے لگے تو اس میں شیرہ شامل کر دیں شامل کر لیں ۔۔ ہلکی آنچ پر شیرہ خشک ہونے تک چمچ چلاتے رہیں۔۔ جب بیسن گھی چھوڑے لگے تو اس پر بادام ، پستہ اور کھوپرہ چھڑک دیں۔۔ حلوہ کو ڈش میں نکالنے بعد تھوڑے سے میوے اوپر سے چھڑک دیں ۔۔
نوٹ : اپنی ذمہ داری پر پکائیں ۔۔ اگر اچھا نہیں بنا تو مجھے کچھ نہ کہا جائے ۔۔:-P
 
Top