انٹرویو آئینے سے باتیں

زبیر مرزا

محفلین
چلیں جی کچھ لوگوں کو نظرانداز کیا اور روای اب چین لکھتا ہے:) اس سلسلے کو آگے بڑھایاجائے
محمد یعقوب آسی صاحب کی خصوصی توجہ اورشفقت چاہوں گا
سر جو معاف بھی نہ کرسکے اوربدلہ بھی نہ لے اس کے پاس کوئی تیسرا راستہ ہوسکتا ہے ؟
 
پوری غزل کچھ ایسے ہے (کمی بیشی پر معذرت):
۔
میں خیال ہوں کسی اور کا ، مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ میرا عکس ہے ، پسِ آئینہ کوئ اور ہے

میں کسی کے دستِ طلب میں ہوں تو کسی کے حرفِ دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا ، مجھے مانگتا کوئی اور ہے

عجب اعتبار و بے اعتبار ی کے درمیان ہے زندگی
میں قریب ہو ں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے

مری روشنی ترے خد ّو خال سے مختلف تو نہیں مگر
تو قریب آ تجھے دیکھ لوں تو وہی ہے یا کوئی اور ہے

تجھے دشمنوں کی خبر نہ تھی مجھے دوستوں کا پتہ نہیں
تری داستاں کوئی اور تھی مرا واقعہ کو ئی اور ہے

وہی منصفوں کی روایتیں وہی فیصلوں کی عبارتیں
مرا جرم تو کوئی اور تھا پہ مری سزا کوئی اور ہے

کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سے
جنہیں راستے میں خبر ہوئی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے

جو مری ریاضتِ نیم شب کو سلیم صبح نہ مل سکی
تو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے

- سلیم کوثر -
 
جو معاف بھی نہ کرسکے اوربدلہ بھی نہ لے اس کے پاس کوئی تیسرا راستہ ہوسکتا ہے ؟

جی ایک راستہ ہے مگر ہے کٹھن؛ کہ ۔۔۔۔۔ وہ بھول جائے ۔۔۔۔ کٹھنائی اس میں یہ ہے کہ معاف کرنا بھی تو بھول جانا ہی ہے بہ یک لحاظ؛ جو اس کے بس میں نہیں۔

پھر وہ کیا کرے؟
وہ معاملے کو پھر سے دیکھے سوچے کہ اس کے ساتھ جو ظلم یا زیادتی ہوئی ہے، اس کا محرک خود اس کی اپنی ذات یا اپنے کسی عمل میں تو نہیں رہا؟!! (دانستہ یا نادانستہ)
اور اس دیکھنے سوچنے میں مفروضوں سے حتی الامکان گریز کرے۔
۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
چلیں جی کچھ لوگوں کو نظرانداز کیا اور روای اب چین لکھتا ہے:) اس سلسلے کو آگے بڑھایاجائے
محمد یعقوب آسی صاحب کی خصوصی توجہ اورشفقت چاہوں گا
سر جو معاف بھی نہ کرسکے اوربدلہ بھی نہ لے اس کے پاس کوئی تیسرا راستہ ہوسکتا ہے ؟
محترم مرزا بھائی
ہم کہ ٹھہرے سدا کے" نظر انداز "
اتنا کہے بنا رہ نہیں سکتے کہ " صبر کے ساتھ حق سے پیوستگی " ہی " تیسری راہ
جب معاف کرنے کی چاہ اور بدلہ لینے کی راہ نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
محترم مرزا بھائی
ہم کہ ٹھہرے سدا کے" نظر انداز "
اتنا کہے بنا رہ نہیں سکتے کہ " صبر کے ساتھ حق سے پیوستگی " ہی " تیسری راہ
جب معاف کرنے کی چاہ اور بدلہ لینے کی راہ نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

آہا ! یہاں نظر انداز کے معانی تیر انداز کی نہج پر لیے جائیں تو کیسا؟ :):)
 

قیصرانی

لائبریرین
معاف کرنا کسی سے بدلہ لینے کا موقع اور استطاعت رکھتے ہوئے بھی مستقل طور پر باز رہنے کا نام ہے۔ بھول جانا میرے نزدیک بہتر فعل ہے کہ معاف کرنے میں آپ فعل کو معاف کرتے ہیں، فاعل کو نہیں۔ وہ ہمیشہ آپ کے ذہن میں رہتا ہے۔ تاہم میری رائے یہ ہے :)
 
Top