آئینہ ۔۔۔ نور سعدیہ شیخ

نور وجدان نے 'آپ کی تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 31, 2015

  1. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    آج موسم کتنا اچھا ہےاور تم میرے ساتھ ہو. کیا یہ تمہارے ہونے کا احساس ہے یہ موسم ِ بہار ہے جو پھول کی خوشبو چار سو پھیل چکی ہے. دیواریں شفاف ہوگئیں اور ان میں نمودار آٰئینے بہت روشن ہیں. ایک پل کو میں آگے بڑھی کہ شاید آئینہ نہ ہو ......!

    جیسے ہی آئینے کو چھوا، ایک دروازے کی طرح یہ وا ہوتا گیا۔۔۔۔۔! اور اک نئی دنیا میں قدم رکھتے ہی مجھے احساس ہوا کہ فرش پر جوتے نہ لگاؤں کہ کہیں یہ ٹوٹ نہ جائے۔۔۔۔۔ اس لیے بہت آرام سے ان کو اتار کر رکھ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔.آسمان بھی، زمین بھی، اور چار سو مجھے اپنا عکس نظر آنے لگا. میرا عکس.... ! میرا عکس کھو چکا تھا.... میِں کس کو پھر دیکھ رہی تھی .....؟

    تھوڑا دور چل کر پاؤں میں نرمی کے احساس نے سبزے کی ٹھنڈک سے روح کو معطر کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔.ان راستوِں پر چلتے چلتے فضا میِں وائلن کی دھن نے مجھے مست کر دیا۔۔۔۔۔. کیا کسی نے میری دھن چرا لی ہے...؟ وہ کون ہے جو میری دھن چوری کرکے نئے ساز چھیڑ کر کائنات کی کیمسٹری کو بے ترتیب کر رہا ہے .....؟

    میں آواز کا پیچھا کرتے کرتے دھن ساز کے پاس پہنچ گئ مگر ایک عجیب سا کیف تھا یا حال کہ دھن ساز جو میرے سامنے .... وہ ہو بہو میری شکل ..... میں نے وائلن بجانا شروع کیا، مگر رقص بھی میں خود کر رہی تھی ... چھن چھن .... یہ آواز کس کی تھی .....؟

    سبز کارپٹ کے قالینوِں کے پاس ندی سے بہتا پانی رواِں بھی تھا مگر بہ ساکت بھی تھا....! جھرنے کی آواز اتنی اچھی لگ رہی کہ ندی کے ٹھنڈے ٹھنڈے لمس کا احساس محسوس نہیں ہوا .... کیا واقعی ہی محسوس نہیں ہوا....؟

    سرشاری کی کیفیت میں بلبل میرے کاندھے پر بیٹھ کر اپنی نغمگی کا احساس دلانے لگی.۔۔۔۔۔ میرے کاندھوں پر اس کے لمس نے مجھے مست کردیا.۔۔۔۔۔!!! ایسا لگ رہا تھا کہ کائنات جھوم رہی تھی اور آئینے ۔۔۔ یہ کبھی تو میرے سامنے ابھرتے اور پھر کبھی اوجھل ہوتے ۔۔۔۔ اور بلبل کا عکس ان میں نظر نہیں آتا مگر دو عکس نظر آتے .... دوسرا عکس کس کا ہے ....؟

    آہا! کیسا انوکھا سا احساس ہے، جس کو نام نہیں دے سکتی کہ جہاں بھی جاتی مجھے میرا عکس نظر آتا ۔۔۔۔۔.. اور کبھی اِس ،تو کبھی ُاس آئینے میں عکس دیکھ کر، کہیں میں ہوش و خرد سے بیگانہ نہ ہوجاؤں ..۔۔۔۔۔؟.. میں نے واپس جانے کے لیے قدم بڑھائے۔۔۔۔!. سبز مخملیں کارپٹ مجھے چھوتے چھوتے ختم ہوگیا اور پھر میں آئینہ ِ فرش پر کھڑی تھی ... دروازہ آئینہ کھول چکا تھا .... وہ آئینہ کون تھا ....؟
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 31, 2015
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہ
    بلاشبہ بہت خوبصورت منظر نامہ سجاتی حساس جذبوں کو مہکاتی تحریر
    سر آئینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پس آئینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کون ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    بہت سی دعاؤں بھری داد
    بہت دعائیں
     
    • زبردست زبردست × 3
  3. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    بلاشبہ ..۔۔ بلاشبہ محفل میں رونق لگاتے اور سراہتے بہت اچھے لگتے ہیں ساتھ میں دعاؤں کی مٹھائئ پکڑا کر، پھول سے مہکتے لفظ دے کر خوشبو کر جاتے ہیں.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوبصورت تحریر ۔۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. بزم خیال

    بزم خیال محفلین

    مراسلے:
    90
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Cool
    خوبصورت تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تخیل مہک سے بھرپور
    بہت سی دعائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ماشاءاللہ
    اچھی تحریر ہے نور سعدیہ شیخ ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    شکریہ ۔۔ حوصلہ افزائی ہوئی ۔
     
  8. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    ایک نکتے کی بات ۔۔۔ آپ کا تبصرہ بھی خوب ہوتا ہے ۔۔ مہکتا ہوا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    تشکر ۔۔۔! نوازش ۔!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. متلاشی

    متلاشی محفلین

    مراسلے:
    2,456
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت خوب تحریر۔۔۔۔۔ اندرونی کیفیات، احساسات اور اندر کے حسین منظر کو بڑی اچھی طرح قلمبند کیا آپ نے ۔۔۔۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
    سرِ آئینہ مرا عکس ہے پسِ آئینہ کوئی اور ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    بہت شکریہ ۔۔۔حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں ۔۔۔۔!
    دعا کی طالب ہوں اور طلب رہے گی بھی ۔۔۔آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. محمود ایاز

    محمود ایاز محفلین

    مراسلے:
    22
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    بہت خوبصورت تحریر۔۔ قاری کو مکمل گرفت میں لے لیا۔ لکھتی رہیے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  13. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوازش ۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر