حالاتِ حاضرہ

  1. سید افتخار احمد رشکؔ

    تازہ غزل

    فی البدیہہ غزل. از قلم رشک براٸے فیس بک جس کے تھے منتظر سحر نہ ہوئی شب سے اپنی گذر بسر نہ ہوئی منزلوں کی طرف سفر نہ ہوئی وہ ڈگر کیا جو رہگزر نہ ہوئی کوئی رفعت ہنوز سر نہ ہوئی زیر سے خلق جو زبر نہ ہوئی سب ہی گا گی کا گانا گاتے ہیں آج تک بات آج پر نہ ہوئی اس کے گھر کے طواف کر کر کے اُس کی کچھ...
  2. محمد ندیم پشاوری

    واقعۂ قصور اور ہماری میڈیا، سیاست دان اور دانشوران

    4 جنوری کی شام کو قصور شہر سے لاپتہ ہونے والی سات سالہ ننھی بچی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں قتل کر دیا گیا ،ٹھیک پانچ دن بعد 9 جنوری کی صبح کو گھر سے تھوڑے سے فاصلے پر ایک کوڑے کے ڈھیر سے لاش برآمد ہوئی۔اس دلخراش واقعے نے ملک کے باسیوں کو مکمل طور پر جھنجوڑ دیا ہے۔ یہ...
  3. محمد ندیم پشاوری

    دہشت گردی کا مذہب

    نئے سال کی پہلی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستان کے بارے میں ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا: ’’امریکہ نے پاکستان کو آخری پندرہ سالوں میں 33 ارب ڈالر کی امداد دی ہے جس کے بدلے پاکستان نے امریکہ کو دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پاکستان نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور ہمارے لیڈروں کو...
  4. محمد ندیم پشاوری

    کیا مسیحا ایسے ہوتے ہیں۔۔۔۔؟

    موٹر وے پر گاڑی 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی فتار سے اپنی منزل کی طرف دوڑتی بلکہ اڑتی چلی جارہی تھی کہ اچانک گاڑی کا ’’دوسرا پہیہ‘‘خراب ہو جاتا ہے گاڑی ہچکولے کھاتی ہوئی اپنی منزل کی طرف تو بڑھنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن طویل سفر اور پھر آدھی رات اس بات کا تقاضا کررہی تھی کہ گاڑی کی دوسرے پہیے کی...
  5. محمد تابش صدیقی

    دلاور فگار حالاتِ حاضرہ

    حالاتِ حاضرہ میں اب اصلاح ہو کوئی اس غم میں لوگ حال سے بے حال ہو گئے حالاتِ حاضرہ نہ سہی مستقل مگر حالاتِ حاضرہ کو کئی سال ہو گئے دلاور فگار
  6. راحیل فاروق

    این ٹی ایس اور گاپوچی گم گم

    شوقؔ بہرائچی کا وہ معروف شعر تو آپ نے سنا ہی ہو گا: برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہو گا وطنِ عزیز کی حالتِ زار پر اس شعر کو چسپاں کرتے ہوئے بھی ہمیں عرصہ بیت گیا ہے مگر مجال ہے جو کسی الو کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔ بلکہ حق تو یہ ہے کہ ایک...
  7. راحیل فاروق

    این اے 122 اور پیپل پالٹی

    بھٹو مرحوم کی روح سے معذرت کے ساتھ! (مراسلہ ہٰذا محض ازراہِ تفنن شائع کیا جا رہا ہے۔ مراسلہ نگار کی پی پی پی یا کسی دوسری، تیسری، چوتھی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہ ہے۔ مراسلہ نگار کسی قسم کی شماتتِ ہمسایہ، نقصانِ مایہ، سر پھٹول، توتکار کا ذمہ دار نہ ہو گا۔ کسی صاحب کو اعتراض ہو تو تصویر میں...
Top