دستک
تم نے پہلی دستک دی
اور لوٹ گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہم یہ سوچ کے دل دروازہ
وا کر بیٹھے
شاید پھر تم قریہ قریہ
گھومنے والی
شوخ ہوا کا جھونکا نکلے
تم کیا جانو !
پہلی دستک کیا ہوتی ہے
دل دروازہ کب کھلتا ہے
تم کیا جانو!
دھیمی دھیمی آگ میں جلنا کیا ہوتا ہے
آپ ہی اپنی لو میں پگھلنا...