آج کل سوشل میڈیا پر ایک اداکار کی موت کی خبر زیر موضوع ہے۔ خبر جس کو گردونواح نے مہینہ بھر محسوس نہ کیا۔ اس سے قبل ایک فنکار کی خود کشی کی خبر نے بھی اہل درد کے دلوں پر دستک دی تھی۔ دلوں میں درد جاگ اٹھا، چند دنوں تک نوحہ گری جاری رہی، تحاریر، کیفیت ناموں میں دکھ بیان ہوئے، ہمدردی کی پیشکشیں...