مظفر وارثی کا کلام

  1. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا

    میں محمد ﷺ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا آنسوؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہِ یعقوب ہوا خوب ہوا اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا حق تعالٰی کی اطاعت ہے...
  2. ابو المیزاب اویس

    مظفر وارثی جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں

    جو عرش کا چراغ تھا میں اس قدم کی دھول ہوں گواہ رہنا زندگی میں عاشقِ رسول ہوں مری شگفتگی پہ پت جھڑوں کا کچھ اثر نہ ہو کِھلا ہی جو ہے مصطفٰے کے نام پر وہ پھول ہوں مری دعاؤں کا ہے رابطہ درِ حضور سے اسی لیے خدا کی بارگاہ میں قبول ہوں بڑھا دیا ہے حاضری نے اور شوقِ حاضری مسرتیں سمیٹ کر بھی کس قدر...
  3. مغزل

    مظفر وارثی شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا ----------- مظفر وارثی

    غزل شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا سچ منہ سے نکل جاتا ہے، کوشش نہيں کرتا گرتی ہوئی ديوار کا ہمدرد ہوں، ليکن چڑھتے ہوئے سورج کی پرستش نہيں کرتا ماتھے کے پسينے کی مہک آئے تو ديکھيں وہ خون ميرے جسم ميں گردش نہيں کرتا ہمدردی ِ احباب سے ڈرتا ہوں مظفر ميں زخم تو رکھتا...
Top