غزل
(جناب فضا بسوانی)
غول پریوں کے چلے آتے ہیں ویرانے میں
کون سی بات ہے ایسی ترے دیوانے میں
اور محفل میں مرے دل کی لگی بھڑکائی
کہہ کے بے درد نے، کیا سوز ہے پروانے میں
پاؤں رکھے وہ کہیں، دل پہ مرے پڑتا ہے
یہ قیامت کی ادا ہے ، مرے مستانے میں
دیکھ کر حُسن بتاں میں تو زخود رفتہ...