بدایونی

  1. طارق شاہ

    شکیل بدایونی :::: عبرت آموزِ محبّت یُوں ہُوا جاتا ہے دِل - Shakeel Badayuni

    غزل شکیلؔ بدایونی عبرت آموزِ محبّت، یُوں ہُوا جاتا ہے دِل دیکھتی جاتی ہے دُنیا، ڈُوبتا جاتا ہے دِل شاہدِ نظّارۂ عالَم ہُوا جاتا ہے دِل آنکھ، جوکُچھ دیکھتی ہے، دیکھتا جاتا ہے دِل حضرتِ ناصح! بَجا ترغیبِ خُود داری، مگر اِس طَرِیقے سے کہِیں، قابُو میں آجاتا ہے دِل حشر تک وہ اپنی دُنیا کو لئے...
  2. طارق شاہ

    شکیل بدایونی :::: قُدرت کے حَسِیں نظاروں میں پُرکیف خزانے اور بھی ہیں - Shakeel Badayuni

    شکیلؔ بدایونی غزل قُدرت کے حَسِیں نظاروں میں پُرکیف خزانے اور بھی ہیں میخانہ اگر وِیراں ہے تو کیا، رِندوں کے ٹھکانے اور بھی ہیں آغازِ جَفا کی تلخی سے، گھبرا نہ دِلِ آزار طَلَب! یہ وقت، یہیں پہ ختم نہیں، کُچھ تلخ زمانے اور بھی ہیں لمحاتِ حَسِینِ پُرسِشِ غم، محدُود نہیں تا شُکرِ کَرَم بے لفظ...
  3. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی :::: ہمارے ہاتھ تھے سُورج نئے جہانوں کے::::: Mehshar Badayuni

    غزل ہمارے ہاتھ تھے سُورج نئے جہانوں کے سو اب زمِینوں کے ہم ہیں، نہ آسمانوں کے ہزار گِرد لگا لیں قد آور آئینے حَسب نَسب بھی تو ہوتے ہیں خاندانوں کے حرُوف بِیں تو سبھی ہیں، مگر کِسے یہ شعوُر کِتاب پڑھتی ہے چہرے، کِتاب خوانوں کے یہ کیا ضرُور کہ ناموں کے ہم مِزاج ہوں لوگ بہار اور خِزاں نام...
  4. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی :::: تاب لب حوصلہ وروں سے گئی::::: Mehshar Badayuni

    غزل تابِ لب حوصلہ وَروں سے گئی خُوئے پُرسِش بھی، خود سروں سے گئی کب سے لو تھی شُعاع ِ مہر اُترے آخر اِک جُوئے خُوں سروں سے گئی بنی ایذا ہی چارۂ ایذا زخم کی آگ نشتروں سے گئی شرمِ مِنقار، تشنگی کیا تھی تشنگی وہ تھی جو پروں سے گئی چھاؤں کیا دی نئی فصیلوں نے! آشنا دُھوپ بھی گھروں سے گئی...
  5. طارق شاہ

    محشؔر بدایونی ::::جُھوٹے اِقرار سے اِنکار اچھّا ::::: Mehshar Badayuni

    غزل جُھوٹے اِقرار سے اِنکار اچھّا تم سے تو مَیں ہی گُنہگار اچھّا حبس چَھٹ جائے، دِیا جلتا رَہے! گھر بس اِتنا ہی ہَوا دار اچھّا عجز خواری ہے ، نہ ظاہر داری عجز کو چاہئے معیار اچھّا یہ عمارت ہے اِسی واسطے خُوب اِس عمارت کا تھا معمار اچھّا اب بھی اِک خدمتِ شہ خصلت میں! شام کو جمتا ہے...
  6. طارق شاہ

    فانی شوکت علی خاں فانؔی بدایونی :::::سمائیں آنکھ میں کیا شُعبدے قیامت کے :::::: Fani Badayuni

    غزل سمائیں آنکھ میں کیا شُعبدے قیامت کے مِری نظر میں ہیں جَلوے کسی کی قامت کے یہاں بَلائے شبِ غم، وہاں بہارِ شباب ! کسی کی رات، کسی کے ہیں دِن قیامت کے سِتارے ہوں تو سِتارے، نہ ہوں تو برقِ بَلا ! چراغ ہیں تو یہ ہیں بےکسوں کی تُربت کے اُلٹ دِیا غمِ عِشقِ مجاز نے پردہ حجابِ حُسن میں...
  7. طارق شاہ

    شکیل بدایونی :::: اِک عشق ہی کیا شعلہ فشاں میری غزل میں - Shakeel Badayuni

    شکیل بدایونی اِک عشق ہی کیا شعلہ فشاں میری غزل میں پنہاں ہیں رموزِ دو جہاں میری غزل میں تعمیر کے پہلوُ ہیں نہاں میری غزل میں مِلتا نہیں رجعت کا نِشاں میری غزل میں دیکھے تو کوئی دیدۂ ادراک و یقین سے ہر منظرِ فطرت ہے جواں میری غزل میں اُردو کو جس اندازِ بیاں کی ہے ضرورت مِلتا ہے وہ اندازِ...
Top