اُردو شاعری

  1. کاشفی

    سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو - مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ

    سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو (مرزا غالب رحمتہ اللہ علیہ) سلام اسے کہ اگر بادشا کہیں اس کو تو پھر کہیں کہ کچھ اس سے سوا کہیں اس کو نہ بادشاہ نہ سلطاں یہ کیا ستایش ہے کہو کہ خامس آل عبا کہیں اس کو خدا کی راہ میں شاہی و خسروی کیسی کہو کہ رہبر راہ خدا کہیں اس کو خدا کا بندہ خداوندگار بندوں...
  2. کاشفی

    مرے حسین سے جو بد گمان ہو جائے - جبار واصف

    سلام ( جبار واصف) مرے حسین سے جو بد گمان ہو جائے مری دعا ہے کہ وہ بے نشان ہو جائے کروں گا پھر علی اکبر پہ گفتگو تجھ سے خدا کرے ترا بیٹا جوان ہو جائے منافقوں کی تسلی بہت ضروری ہے غدیر خم کا ذرا پھر بیان ہو جائے علی کے روپ میں ہوتا ہے یا علی پیدا کوئی مکان اگر لا مکان ہو جائے خدا سلاتا ہے...
  3. فہد اشرف

    بشیر بدر منزل پہ حیات آ کے ذرا تھک سی گئی ہے

    منزل پہ حیات آ کے ذرا تھک سی گئی ہے معلوم یہ ہوتا ہے بہت تیز چلی ہے شاید شب ہجراں سے ترا ذکر ہوا تھا اے موت بھلی آئی۔ تری عمر بڑی ہے اب انجمن ناز سے وحشت کا سبب کیا شاید مجھے تنہائی شب ڈھونڈ رہی ہے بیمار کے چہرے پہ سویرے کی سپیدی خاکم بدہن! اب یہ چراغ سحری ہے یہ بات کہ صورت کے بھلے دل کے برے...
Top