کامل

  1. ن

    رباعی: دل رنج سے بے حال ہو گیا ہے

    دل رنج سے بے حال ہو گیا ہے رنجور تا حدِّ کمال ہو گیا ہے قاتل ہمیں اس کا خیال ہو گیا ہے یہ عشق تو اک وبال ہو گیا ہے
  2. ن

    رباعی: ہر لمحہ غمِ نو میں گرفتار نہ تھا

    ہر لمحہ غمِ نو میں گرفتار نہ تھا بے چارۂ و بے یارو مددگار نہ تھا وحشت تو ہمیشہ سے ہے کاملؔ لیکن دل اس قدر آ شفتہ و بیزار نہ تھا
  3. ن

    رباعی: کیا آ گئی گلشن میں حریفِ بلبل

    کیا آ گئی گلشن میں حریفِ بلبل کانوں میں مرے آئے ہے صوتِ قُلقُل پیغامِ طرب ہے کہ کوئی نالہءِ زار؟ معشوقہِ رنداں ہے کہ ہے عاشقِ گل؟
  4. ن

    کامل کی شاعری

    اس دھاگے کا مقصد اپنی تمام پیش کردہ شاعری کے لنکس کو ایک جگہ مجتمع کرنا ہے تا کہ بہ وقتِ ضرورت کلام پڑھنے یا ڈھونڈنے میں آسانی رہے۔ آپ سب سے التماس ہے کہ کسی غزل، نظم یا رباعی وغیرہ پر تبصرہ کرنا چاہیں تو متعلقہ صفحے پر جا کر تبصرہ کریں۔ اس صفحے کو صرف روابط جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔...
Top