ابوالاثرحفیظ جالندھری

  1. طارق شاہ

    ابوالاثرحفیظ جالندھری ::::: عاشِق سا بدنصیب کوئی دُوسرا نہ ہو ::::: Hafeez Jullundhri

    غزل حفیظ جالندھری عاشِق سا بدنصیب کوئی دُوسرا نہ ہو معشُوق خود بھی چاہے تو اِس کا بَھلا نہ ہو ہے مُدّعائے عِشق ہی دُنیائے مُدّعا یہ مُدّعا نہ ہو تو کوئی مُدّعا نہ ہو عِبرت کا درس ہے مجھے ہر صورتِ فقِیر ہوتا ہے یہ خیال کوئی بادشاہ نہ ہو پایانِ کارموت ہی آئی بروئے کار ہم کو تو وصل چاہیے...
  2. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری ::::: شامِ رنگیں ::::: Hafeez Jullundhri

    شامِ رنگیں حفیظ جالندھری پچّھم کے در پہ سُورج بِستر جما رہا ہے رنگین بادلے میں چہرہ چُھپا رہا ہے کِرنوں نے رنگ ڈالا بادل کی دھارِیوں کو پھیلا دِیا فلک پر گوٹے کِناریوں کو عکسِ شَفَق نے کی ہے اِس طرح زرفشانی گُھل مِل کے بہ رہے ہیں ندی میں آگ پانی اوڑھے سِیہ دوپٹّے سرسبز وادِیوں نے...
  3. طارق شاہ

    ::::: جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہُوں ::::: Hafeez Jullundhri

    غزلِ حفیظ جالندھری جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہُوں وہیں ڈوبا ہُوا پایا گیا ہُوں بہ حالِ گُمرہی پایا گیا ہُوں حرَم سے دیر میں لایا گیا ہُوں بَلا کافی نہ تھی اِک زندگی کی دوبارہ یاد فرمایا گیا ہُوں بَرنگِ لالۂ وِیرانہ بیکار کِھلایا اور مُرجھایا گیا ہُوں اگرچہ ابرِ گوہر بار ہُوں میں مگر آنکھوں...
  4. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری ::::: مِل جائے مے، تو سجدۂ شُکرانہ چاہیے ::::: Abu Al-Asar Hafeez Jullundhri

    غزلِ حفیظ جالندھری مِل جائے مے، تو سجدۂ شُکرانہ چاہیے پیتے ہی ایک لغزشِ مستانہ چاہیے ہاں احترامِ کعبہ و بُتخانہ چاہیے مذہب کی پُوچھیے تو جُداگانہ چاہیے رِندانِ مے پَرست سِیہ مَست ہی سہی اے شیخ گفتگوُ تو شریفانہ چاہیے دِیوانگی ہے، عقل نہیں ہے کہ خام ہو دِیوانہ ہر لحاظ سے، دِیوانہ...
  5. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری ::::: عِشق نے حُسن کی بیداد پہ رونا چاہا ::::: Abu Al-Asar Hafeez Jullundhri

    غزلِ حفیظ جالندھری عِشق نے حُسن کی بیداد پہ رونا چاہا تُخمِ احساسِ وفا سنگ میں بونا چاہا آنے والے کسی طوُفان کا رونا رو کر نا خُدا نے مجھے ساحِل پہ ڈبونا چاہا سنگ دِل کیوں نہ کہیں بُتکدے والے مجھ کو میں نے پتّھر کا پرِستار نہ ہونا چاہا حضرتِ شیخ نہ سمجھے مِرے دِل کی قیمت لے کے تسبِیح...
  6. طارق شاہ

    حفیظ جالندھری :::: مِرے مزاقِ سُخن کو سُخن کی تاب نہیں -- Hafeez Jalandhari

    حفیظ جالندھری غزل مِرے مذاقِ سُخن کو سُخن کی تاب نہیں سُخن ہے نالۂ دل ، نالۂ رباب نہیں اگر وہ فتنہ ، کوئی فتنۂ شباب نہیں تو حشر میرے لئے وجہِ اضطراب نہیں نہیں ثواب کی پابند بندگی میری یہ اِک نشہ ہے جو آلودۂ شراب نہیں مجھے ذلیل نہ کر عُذرِ لن ترانی سے یہ اہلِ ذوق کی توہین ہے، جواب نہیں...
Top