نتائج تلاش

  1. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیوار پر لکھا تھا کہ سائے سے احتیاط اور حُسنِ اتفاق وہیں بیٹھنا ہوا لیاقت علی عاصم
  2. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلا اور ڈوبنے والوں کا جذبہ بھی نہیں بدلا ہے شوقِ سفر ایسا اک عمر سے یاروں نے منزل بھی نہیں پائی رستہ بھی نہیں بدلا بے سمت ہواؤں نے ہر لہر سے سازش کی خوابوں کے جزیرے کا نقشہ بھی نہیں بدلا غلام محمد قاصر
  3. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارا میں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا اپنے لیے تجویز کی شمشیرِ برہنہ اور اس کے لیے شاخ سے اک پھول اتارا کچھ سیکھ لو لفظوں کو برتنے کا سلیقہ اس شغل میں گزرا ہے بہت وقت ہمارا ثروتؔ حسین
  4. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دن کے ہنگاموں کو بیکار نہ جان شب کے پردوں میں ہے کیا غور سے سن دل تڑپ اٹھتا ہے کیوں آخر شب دو گھڑی کان لگا غور سے سن کیا گزرتی ہے کسی کے دل پر تو بھی اے جانِ وفا غور سے سن دل سے ہر وقت کوئی کہتا ہے میں نہیں تجھ سے جدا غور سے سن ہر قدم راہ طلب میں ناصرؔ جرس دل کی صدا غور سے سن ناصر کاظمی
  5. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آنکھوں میں کٹی پہاڑ سی رات سو جا دلِ بے قرار کچھ دیر تکلیفِ غمِ فراق دائم تقریبِ وصالِ یار کچھ دیر یہ غنچہ و گل ہیں سب مسافر ہے قافلۂ بہار کچھ دیر دنیا تو سدا رہے گی ناصر ہم لوگ ہیں یادگار کچھ دیر ناصر کاظمی
  6. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جب رات کو تارے باری باری جاگتے ہیں کئی ڈوبے ہوئے تاروں کی ندا کچھ کہتی ہے کبھی بھور بھئے کبھی شام پڑے کبھی رات گئے ہر آن بدلتی رت کی ہوا کچھ کہتی ہے بیدار رہو بیدار رہو بیدار رہو اے ہم سفرو آواز درا کچھ کہتی ہے ناصر کاظمی
  7. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مٹی مٹی سی امیدیں تھکے تھکے سے خیال بجھے بجھے سے نگاہوں میں غم کے افسانے ناصر کاظمی
  8. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر چند غم بھی تھا مگر احساسِ غم نہ تھا درماں نہ تھا تو ماتمِ درماں نہ تھا کبھی ناصر کاظمی
  9. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جھونپڑی والوں کی تقدیر بجھا بجھا سا ایک دیا ناصر کاظمی
  10. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ‏پھیلے ہُوئے تھے جاگتی نیندوں کے سِلسلے آنکھیں کھلیں تو رات کے منظر بدل گئے پروین شاکر
  11. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سراپا آرزو ہونے نے بندہ کر دیا ہم کو وگرنہ ہم خدا تھے گَر دلِ ب۔۔ے مُدعا ہوتے الٰہی کیسے ہوتے ہیں جنھیں ھے بندگی خواہش ہمیں تو شرم دامن گیر ہوتی ھے خدا ہوتے میر تقی میرؔ
  12. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یاں اعتبار کریئےجو کچھ وہی ہے ظاہر یہ کائنات اپنی آنکھوں میں سب نہیں کچھ میر تقی میر
  13. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یار کے سامنے اغیار برے لگتے ہیں پھول ہوتا ہے جہاں خار برے لگتے ہیں پرنم الہ آبادی
  14. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کسی نے دیکھے ہیں پت جھڑ میں پھول کھلتے ہوئے دل اپنی خوش نظری میں دوانہ ہو گیا ہے عرفان صدیقی
  15. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ تو میر تقی میر کے اشعار ہیں
  16. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گو آج اندھیرا ہے کل ہوگا چراغاں بھی تخریب میں شامل ہے تعمیر کا ساماں بھی ضیاء فتح آبادی
  17. سفیان عطاری

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ‏سکوت وہ بھی مسلسل سکوت کیا معنی کہیں یہی ترا انداز گفتگو تو نہیں امید فاضلی
Top