نتائج تلاش

  1. لئیق پروؔاز

    غزل: طائرِ وقت کی پرواز طلسماتی ہے

    طائرِ وقت کی پرواز طلسماتی ہے پلکیں جھپکاتے ہی تاریخ بدل جاتی ہے زندگی وقت کے ہاتھوں یہ سزا پاتی ہے شیشہ رہتا ہے وہی شکل بدل جاتی ہے میرے غم اور تِرے غم میں ہے کس درجہ تضاد غم ہے آفاقی مِرا اور تِرا ذاتی ہے زندگی کتنی ہی رفتار تِری تیز سہی خاص اک موڑ پہ تُو آکے ٹھہر جاتی ہے جو شبِ ہجر مِرے...
  2. لئیق پروؔاز

    غزل: کل غزل محدود تھی پازیب کی جھنکار تک

    کل غزل محدود تھی پازیب کی جھنکار تک آگئی ہے آج یہ تِرشول اور تلوار تک نام پر اردو کے جو پہنچے سمندر پار تک میز پر اُن کی نہیں اردو کا اِک اخبار تک ساغر و میٖنا کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے ہاتھ پہنچا رِند کا جب شیخ کی دستار تک کتنی راتیں ہِجر کی آئیں گی کتنی وصل کی...
Top