نتائج تلاش

  1. محمد ابراہیم خان افغان

    یہ شعر کس کا ہے؟

    بسمل صاحب! امید ہے آپ کا چشمۂ آب حیات جاری و ساری ہوگا! میرے پاس آب حیات از مولوی محمد حسین آزاد صاحب کا جو پی ڈی ایف نسخہ ہے اس میں صفحہ 263 پر یہ شعر یوں دیا ہوا ہے: شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے یعنی اس میں "گھٹنوں" بصیغۂ جمع ہے جبکہ آپ نے جلی حروف...
  2. محمد ابراہیم خان افغان

    اوزان رباعی کی تسہیل

    محمد وارث، الف عین تتمہ درج ذیل بحث کو "اوزان رباعی کی تسہیل" کا تتمہ کہنا چاہئے۔ اس میں اپنی ایک غلطی جس پر حال ہی میں تنبہ ہوا ہے، سے رجوع کرلیا گیا ہے اور اس جیسی دوسری غلطیوں پر تنبیہ کی گئی ہے۔ اہل علم سے اصلاح کی درخواست ہے۔ رباعی پر ابتدائی گفتگو کے ذیل میں غالب کی مشہور رباعی "دل رک"...
  3. محمد ابراہیم خان افغان

    عجم ہنوز نہ داند رموز دیں ورنہ، کس بحر میں ہے؟

    السلام علیکم! دوستو، علامہ اقبال کے یہ اشعار کس بحر میں ہیں، پڑھنے میں دشواری پیش آ رہی ہے: عجم ہنوز نداند رموز دیں ورنہ ز دیوبند حسین احمد! ایں چہ بوالعجبی است سرود بر سر منبر کہ ملت از وطن است چہ بے خبر ز مقام محمد عربی است بمصطفی برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست اگر بہ او نرسیدی تمام بولہبی است...
  4. محمد ابراہیم خان افغان

    بوستانِ سعدی اور 'غتربود' - سید متین احمد

    اگر چہ یہ تبصرہ بے وقت ہے مگر بے جا نہیں، دیکھنے والوں کو اس سے، ان شاء اللہ، فائدہ ہوگا! عرض یہ ہے کہ پہلے مصرع کے ابتداء میں بھی لفظ "کہ" ہے اور صحیح یوں ہے: کہ سعدی کہ گوئے بلاغت ربود یہ مصرع اصل میں ماقبل سے جڑا ہوا ہے اور اشعار کا تسلسل ابتداء قصیدہ سے اس طرح ہے: ××× ذکر مَحامِد اَتابُک...
  5. محمد ابراہیم خان افغان

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    بھائی! قانون کے خلاف متصادم "قانون" کیوں بنایا جائے! میں پہلے ہی عرض چکا ہوں کہ اسلام آپ پر اس عمر میں بچے، بچی کی شادی کرانا تھوڑی فرض کر رہا ہے اور عادۃً کون اس چھوٹی عمر میں شادی کراتا ہے۔ پہلے زمانے میں یہ رواج زیادہ تھا، آج کل نہ ہونے کے برابر ہے۔ 9 اور 12 سال کی عمر تو خیر آپ مسئلہ کی...
  6. محمد ابراہیم خان افغان

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    دیکھیں آپ ایک طرف امریکا کے "مثالی معاشرے" کا موازنہ پاکستان کے "گھٹیا معاشرے" سے کر رہے ہیں مگر دوسری طرف جب کوئی امریکا سے ان ہی کے اصول پر ان کی کھلی "انسانی حقوق" کی خلاف ورزیاں دکھلاتا بے تو اول تو آپ کو اپنی "شب کوری" سے نظر ہی نہیں آتا اور اگر کچھ دھندلا سا نظر آبھی جائے تو پھر آپ اس کو...
  7. محمد ابراہیم خان افغان

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    امریکا میں کوئی ٹین ایجر اگر حاملہ ہے تو اس کے لیے ابورشن یعنی اسقاط حمل ایک الگ سے متنازعہ مسئلہ ہے۔ ابورشنسٹس اور اینٹی ابورشنسٹس کی محاذ آرائی سے آپ واقف ہوں گے۔ تو کیوں نہ نکاح کا دروازہ کھول کر، رومانس وغیرہ کے نام سے زنا کے یہ چور دروازے بند کر دئیے جائیں!؟ قرآن تو کہتا ہے: ان الذین یحبون...
  8. محمد ابراہیم خان افغان

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    اگر آپ نے حساب کتاب کرکے عمر صحح نکالی ہے تو درست ہے۔ میرا مقصد اس کی کم عمری پراستدلال کرنا تھا جو شہ سرخی میں دوران حمل سترہ برس لکھا ہے۔
  9. محمد ابراہیم خان افغان

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    جاسم محمد رومانس کے لیے تو آپ عمر کی تعیین کے قائل نہیں اور شادی کے لیے عمر کی تعیین پر مصر ہیں! سوال یہ ہے کہ اگر گرل و بوائے فرینڈز اٹھارہ سال سے بھی پہلے جنسی تعلق قائم کرسکتے ہیں بلکہ بچے بھی پیدا کرسکتے ہیں تو لفظ شادی سے کیا قیامت نازل ہوجاتی ہے کہ جوں ہی اس کا نام شادی پڑجائے، آپ کو...
  10. محمد ابراہیم خان افغان

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    آپ کو یاد ہوگا، کچھ زمانہ پہلے امریکی خاتون سارہ پالن اور آصف زرداری کا مصافحہ میڈیا پر کافی شہرت پا گیا تھا۔ انہی دنوں موصوفہ کی ایک سترہ سالہ بیٹی برسٹل کے حاملہ ہونے کی خبر بھی گرم تھی! جناب کو میں برطانوی اخبار "دی گارڈین" کا اس خبر کے حوالے سے ایک دس سالہ پرانا لنک دیتا ہوں، آپ ضرور ملاحظہ...
  11. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    (دوسری قسط) ذیل میں کچھ حوالے دئیے جا رہے ہیں جو سر دست میسر ہو سکے ہیں۔ ایفائے عہد کرتے ہوئے پیش خدمت ہیں: (فارسی) 1. غیاث للغات: o اَسَد بفتحتین: شیر درندہ و نام برج پنجم از بروج فلک۔ ترجمہ: اَسَد بفتحتین، چیر پھاڑ کرنے والا شیر (یہ قید شِیر بمعنی دودھ سے امتیاز کے لیے لگادی ہے ورنہ شیر تو...
  12. محمد ابراہیم خان افغان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بِرون بکسر باء ہے (کیونکہ بیرون کی تخفیف ہے) اور هَرات بفتح هاء ہے، اگر چہ عوام میں کسر کی شہرت ہے۔ فرہنگ عمید و غیاث اللغات
  13. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    شاہ صاحب! آپ کی جانب سے اس "خوش فہمی" پر بے حد مسرور ہوں، خدا کرے کہ یہ صرف خوش فہمی نہ رہے اور ہم علمی معیارات پر پورے اترتے رہیں! ان شاء اللہ، تعارف بھی ہو جائے گا لیکن فی الحال اس موضوع کی اگلی قسط مکمل ہو جائے تو پھر کوئی جسارت ہو۔ میں نے کچھ حوالے پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک بوجوہ...
  14. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    "دیر آید درست آید" کا دامن بڑا وسیع ہے! باقی رہا "برفانی چیتا" تو لفظ چیتا کو ویسے بھی ہم ایک لفظ مشترک کے طور پر پہلے ہی مان چکے ہیں جو لیپرڈ، ٹایگر اور “Cheetah” سب کو شامل ہے، البتہ "تعلیم یافتہ" لوگ برفانی تیندوا ہی کہتے ہیں۔
  15. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    مادہ شیر کے ساتھ ببر (بور) کی کچھ صوری مشابہت کی وجہ سے کہ اس کی بھی ایال نہیں ہوتی، تو یوں کہہ سکتے ہیں مگر خیال رہے کہ وہ ببر سے ایک الگ جنس ہے۔
  16. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    اچھا جی اچھا، اب سمجھ آگئی جب آپ نے تلفظ واضح کر دیا! "بَوَر" ہمارے گھر کی بعض عمر رسیدہ عورتیں مخصوص تراکیب میں استعمال کیا کرتی ہیں لیکن مجھے معنی کی تحقیق نہیں تھی، اس لیے آپ کی بات کو درست تسلیم کرتے ہوئے آپ کی تائید میں ایک "دلیل" پیش کرتا ہوں جس کی تقریر حسب ذیل ہے: فارسی بَبْر کو بعض نے...
  17. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    میں آپ کی بات سمجھ گیا تھا۔ میں نے پسندیدگی کے طور پر آپ کے پوسٹ کا جواب لکھا تھا، اختلاف نہیں کر رہا تھا۔
  18. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    جناب آصف صاحب! آپ نے درج ذیل الفاظ کا ذکر کیا ہے: 1. بور: یہ لفظ میرے لیے بمعنی (ببر) شیر یعنی Lion بالکل نیا ہے۔ یہ آپ کا کوئی علاقائی لفظ ہے یا آپ کسی کتاب کا حوالہ دینا پسند فرمائیں گے؟ 2. یوز: یہ تو فارسی لفظ ہے اور بمعنی چیتا Cheeta ہے جس کو عربی میں فہد کہتے ہیں۔ (ملاحظہ فرمائیں غیاث...
  19. محمد ابراہیم خان افغان

    شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

    بہت شکریہ شاہ جی! میں خالد محمود چوہدری صاحب کے پوسٹ کے جواب میں اپنے موضوع کا مرکزی خیال واضح کر چکا ہوں، آپ وہاں ملاحظہ فرمالیں۔ رہا بگھیرا وغیرہ کا ذکر تو یہ لفظ میری نظر سے نہیں گزرا، البتہ بگھیلا گزرا ہے جس کا معنی مجھے میسر واحد اردو معجم، فیروز اللغات میں چونکہ شیر کا بچہ لکھا ہے، اس لیے...
Top