در خانہ اگر کَس است، یک حرف بَس است
(معین نظامی)
یہ موزوں فارسی جملہ یا صنفِ رباعی کے مخصوص اوزان میں سے ایک وزن کا مصرع بہت قدیم کہاوتوں میں سے ہے. سب سے پہلے یہ الفاظ کس نے کہے یا لکھے؟ یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا. ان کے خالق کا حتمی تعین بھی ان بہت سے ادبی مسائل میں سے ہے جو شاید ہی حل ہو...