نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔۔۔ آخری سالگرہ

    یہ منظوم ہدیۂ تبریک پانچ سال پہلے محفل کو اس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا تھا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آج پھر اس مبارک باد کا دہرانا بہت ضروری ہے ۔ الوداع کے اس موقع پر جہاں تمام محفلین اپنے اپنے جذبات کا بیان کرر ہے ہیں وہاں ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ زمینِ ویب پر اس...
  2. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔۔۔۔ آخری غزل

    احبابِ کرام ! اس خوبصورت فورم پر میرے گزشتہ دس سالوں کے سفر کے دوران میری بنیادی پہچان ایک شاعر کے طور پر رہی ہے۔ کتنی ہی غزلیں اور نظمیں یہاں آپ کی خدمت میں پیش کیں اور کتنی ہی اور ہیں کہ جو ابھی تک پوسٹ نہیں کر سکا ۔ میں اب شاعری ترک کرچکا ہوں لیکن پچھلے سال جون میں لکھی ہوئی یہ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ایک طرح کے لفظ، دو طرح کےمطلب

    ایک طرح کے لفظ، دو طرح کےمطلب (از عارف وقار ) اردو میں کچھ الفاظ ایسے ہیں جو دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں لیکن اُن کا تلفظ اور مطلب مختلف ہوتا ہے۔ آج کی نشست میں ہم ایسے ہی کچھ الفاظ کا ذکر کریں گے۔ حروف پہ لگے ہوئے اِعراب (زیر، زبر، پیش اور جزم) کو غور سے دیکھیئےتاکہ تلفظ کا فرق واضح ہو سکے۔...
  4. ظہیراحمدظہیر

    میری اسکیچ بک ( نمبر۲)

    تقریباٍ سات سال پہلے ایک دھاگا بعنوان میری اسکیچ بک شروع کیا تھا ور اپنی متعدد اسکیچ بکس میں سے کچھ اسکیچ اس میں لگائے تھے لیکن وہ سب روابط وقت کے ہاتھوں بے ربط ہوگئے ( بلکہ یوں کہیے کہ انگریزی میں گل سڑ گئے :D )۔ یہ نیا دھاگا اسی لیے شروع کیا ہے کہ ان میں سے کچھ اسکیچ یہاں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    منظرآب نامے ( واٹر اسکیپ)

    اس دھاگے میں جھیل اور سمندر کی تصاویر لگانے کا ارادہ ہے ۔ یہ تصاویر امریکا کی چند ریاستوں میں مختلف مقامات پر لی گئی ہیں ور پچھلے پندرہ برسوں پر محیط ہیں ۔ تمام تصاویر سیل فو ن ے خود کار موڈ پر لی گئی ہیں ۔ میں صرف تصاویر کمپوز کرنے کا ذمہ دار ہوں ۔ کچھ تصاویر کی کراپنگ بھی کی...
  6. ظہیراحمدظہیر

    شہر خالی ، جادہ خالی ، کوچہ خالی۔ ۔۔۔۔

    سن دو ہزار بیس میں کووِڈ کی آمد ہوئی تو شروع شروع میں کئی ماہ تک زندگی کا معمول درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ اچھی طرح یاد ہے کہ مجھے اپنے مریض بھی دوہفتوں تک وڈیو پر دیکھنے پڑے تھے۔ تمام لوگ اپنے اپنے گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے تھے۔ سڑکین اور گلی کوچ سنسان ہو گئے تھے۔ یہ تصاویر انہی دنوں...
  7. ظہیراحمدظہیر

    وسکانسن کے کھیت اور کھلیان

    کئی اور عارضوں کے علاوہ مصوری ، خطاطی اور فوٹوگرافی کے مشاغل کا شوق مجھے اپنے لڑکپن ہی سے رہا ہے۔اس کے پیچھے نہاں دلچسپ داستان یہاں لکھنے کا موقع نہیں ۔ قصہ مختصر یہ کہ ڈیجیٹل کیمرے آنے سے بہت پہلے فوٹوگرافی سیکھی اور بلامبالغہ درجنوں کے حساب سے رول استعمال کر ڈالے ۔ چار ضرب چھ انچ کے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    تقطیع کے اصول

    تقطیع کے اصول عروضی اصطلاح میں تقطیع سے مراد یہ ہے کہ مصرع کے الفاظ کو اتنے ٹکڑوں میں تقسیم کردیا جائے کہ جتنے اس بحر میں ارکان ہیں ۔ تقطیع کے دوران مصرع کے الفاظ کو توڑ توڑ کر بحر کے ارکان پر اس طرح منطبق کیا جاتا ہے کہ ساکن حرف کے مقابل ساکن اور متحر ک حرف کے مقابل متحر ک حرف آجائے ۔...
  9. ظہیراحمدظہیر

    اردو دانے

    میں اس دھاگے میں اردو زبان و بیان کے ان چھوٹے چھوٹے مسائل پر مختصر گفتگو کروں گا کہ جو عام طور پر نو آموز لکھنے والوں کو پیش آتے ہیں ۔ مثلاً رموزِ اوقاف ، فعل کی گردانیں ، کہ اور کے کا فرق اور اسی طرح کی اور باتیں ۔ کوشش ہوگی کہ اختصار کے ساتھ ان باتوں کو واضح کردیا جائے ۔ تاہم...
  10. ظہیراحمدظہیر

    مبادیاتِ فصاحت

    صاحبِ دیوان شاعر اور ادیب پنڈت برج موہن دتاتریہ (۱۸۶۶ء ۔ ۱۹۵۵ ء) مولانا حالی کے شاگرد تھے اور کیفی تلخص کرتے تھے۔ وہ اردو ، فارسی ، عربی ، ہندی ، سنسکرت اور انگریزی زبانوں کے عالم تھے ۔ انہوں نے اردو لسانیات پر خاصا تحقیقی کام کیا ہے ۔ان کے کئی مضامین یونیکوڈ میں دستیاب ہیں ۔ فصاحت کے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب ۔ ۔ ۔ ۔ عجب علاقہ ہے آئنوں کا

    دن اپنی تمام مصروفیات کو اپنے ساتھ لیے ڈھل چکا ہےاور شام کا لبادہ آہستہ آہستہ دبیز تر ہوتا جارہا ہے۔ دن بھر کی تھکی ماندی پُرشور ساعتیں تھک کراب رات کی پرسکون گود میں پناہ ڈھونڈنے لگی ہیں ۔میں بھی اپنے کمپیوٹرکی اُجلی اسکرین کے سامنے کرسی سنبھال کر بیٹھ گیا ہوں تاکہ مریم افتخار کا خاکہ لکھ سکوں۔...
  12. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آنلائینے (دوسرا ایڈیشن)

    آنلائینے کا پہلا ایڈیشن بالکل غیر مؤثر ثابت ہوا ۔ یو ں سمجھیے کہ بیکار گیا۔ مجال ہے جو کوئی محفلین اپنی حرکتوں سے باز آیا ہو ۔ کسی کے بال پر جوں تک نہیں رینگی ۔ وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے ، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں کے مصداق یہ دوسرا ایڈیشن حاضرِ خدمت ہے ۔ وہ محفلین جو پہلی باری میں آئینے کے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    طومارِ اغلاط

    عندلیب شادانی (متوفی ۱۹۶۹ء)اردو کے مشہور شاعر اور ادیب تھے ۔ انہوں نے تحقیق اور تنقید نگاری کے میدان میں بھی کام کیا اور گراں قدر تصنیفات چھوڑی ہیں۔ ذیل میں جگر مراد آبادی کی شاعری پر ان کا ایک دلچسپ تنقیدی مضمون پوسٹ کررہا ہوں۔ شادانی صاحب نے جس شگفتہ اور نیم طنزیہ انداز میں جگر صاحب کی اغلاط...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو کے دس بہترین ناول

    ﺍﺭﺩﻭ ﮐﮯ ﺩﺱ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﻧﺎﻭﻝ تحریر : ڈاکٹر رؤف پاریکھ ۵ اگست ۲۰۲۰ ء ۔ بشکریہ روزنامہ جنگ کسی زمانے میں یہ تاثر عام تھا کہ اردو میں عظیم ادبی ناول نہیں لکھے گئے اور اردو میں عظیم ناول تو کیا اچھے ناول بھی نہیں ہیں یا بہت کم ہیں۔ لیکن عزیز احمد نے اس سے اختلاف کیا۔ عزیز احمد ناول نگار بھی تھے اور...
  15. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: کُوزے میں کوک

    اگر تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہے تو اس حساب سے کارٹون کو کئی لطیفوں کے مساوی سمجھنا چاہیے۔ چونکہ مزاح کا تعلق زبان کی نزاکتوں اور تہذیب و ثقافت پر مبنی سیاق و سباق سے ہوتا ہے اس لیے اس کا کسی دوسری زبان میں کماحقہ ترجمہ تقریباً ناممکن سی بات سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انگریزی زبان کا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب آخری سالگرہ: یہ ریڈیو گپسّتان ہے !

    احبابِ کرام! عام دستور ہے کہ سالگرہ کی تقریبات میں اچھے بھلے سمجھ دار لوگ بھی سر پر جوکروں والی نوکدار سی لمبی رنگ برنگ ٹوپی پہن کر شریکِ رنگ و بو ہو جاتے ہیں اور کچھ دیر کو فکراتِ روز و شب بھلا کر سامانِ خندہ و انبساط بن جاتے ہیں کہ رونقِ بزم میں اضافہ ہو۔ یہ اردو محفل کی آخری سالگرہ ہے ، سو...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ظہیر احمد کا غیر شائع شدہ کلا م ۔۔۔۔۔ خاکدان کے بعد کی کاوشات

    تقریباً دس سال پہلے جب میں نے اس محفل کو اتفاقیہ دریافت کیا تو یوں لگا کہ اپنا جو حرفِ سخن میں ایک عرصے سے چند قریبی دوستوں تک محدود رکھے ہوئے تھا اسے عام کرنے کے لیے صاحبانِ علم وہنر اور قارئینِ با ذوق کا ایک رنگا رنگ حلقہ میسر آ گیا ہے۔ اور پھر گزرتے وقت نے اس خیال کو ایک سو ایک فیصد درست ثابت...
  18. ظہیراحمدظہیر

    اردو قواعد ۔۔۔از مولوی عبدالحق

    ڈیڑھ دو سال پہلے برادرم نبیل نے میری درخواست پر ازراہِ کرم مجھے لائبریری میں کام کرنے کی سہولت مہیا کی۔ ارادہ یہ تھا کہ تنقیدی ادب اور گرامر کی کتابوں پر کام کروں گا۔ نورالحسن ہاشمی کی کتاب " ادب کیا ہے" کے دو مضامین پوسٹ کرچکا ہوں اور دیگر پر کام جاری ہے۔ بابائے اردو مولوی عبدالحق کی تصنیف...
  19. ظہیراحمدظہیر

    الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

    محبت کرنےوالوں کو الوداع کہنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔لیکن زندگی کے پرپیچ سفر میں ملنا اور بچھڑنا تو ناگزیر باتیں ہیں ۔ سلسلۂ روز و شب نقش گرِ بے ثبات! محبت کا تقاضا بھی شاید یہی ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی مجبوریوں سے سمجھوتا کیا جائے ۔ کچھ عرصے سے میں اپنی چیدہ چیدہ یادداشتیں قلم بند کرنے کی کوشش...
  20. ظہیراحمدظہیر

    شعری مجموعہ " خاکدان" اینڈروائڈ ایپ کی صورت میں

    چند سال پہلے استادِمحترم الف عین نے میرے عمر بھر کے شعری جرائم کو ای بک خاکدان کی صورت میں مجسم کر کے اپنی مفت اردو لائبریری میں رکھ دیا تھا تاکہ اہلِ بصیرت اس سے عبرت حاصل کریں ۔ خدشہ یہ ہے کہ محفل کے ساتھ سا تھ یہ تمام ذیلی ویبگاہیں بھی بند ہوجائیں گی ۔ چنانچہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مستقبل کے...
Top