نستعلیق بھی تو ''نسخ'' ہی کی ایک ایڈوانسڈ شکل ہے۔ البتہ اردو کی جان نستعلیق ہی میں ہے۔ نوری نستعلیق کے بعد لاہوری نستعلیق کا منصوبہ زیر بحث لایا جا سکتا ہے۔ حقیقت میں فیض لاہوری نستعلیق 100 فیصد فن خطاطی کے اصولوں پر بنا ہے اور دہلوی روش کے نوری نستعلیق سے کئی گنا زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہے۔