کو ساتھ کر اٹھ کھرے ہوئے۔ نوبل صاحب نے صر ف اتنی احتیاط کی کہ چادر سے اپنا منہ چھپا لیا، جیسے کسی کی آنکھیں دکھتی ہوں۔ ابن الوقت ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے آگے آگے تھا۔ وہ ایسا نفسا نفسی کا وقت تھا کہ کوئی کسی کے حال سے معترض نہ ہوتا۔ نا کسی نے روکا نا کسی نے ٹوکا، اچھی خاصی طرح دندناتے ہوئے دروازے...