دہلی میں شیخ نظام الدین اولیاء نے غیاث پور میں سکونت اختیار فرمائی ۔ یہاں دو شخص آپ کی خدمت میں حاضر رہتے تھے۔ ایک شیخ برہان الدین غریب (جو دولت آباد دکن میں مدفون ہیں) اور دوسرے شیخ کمال الدین یعقوب (جن کا مزار پٹن گجرات میں واقع ہے) یہ دونوں بزرگ دوسرے خلفاء سے پہلے خرقہ خلافت پاکر تحصیل کمال...