معراجِ اتباع
جو سید الانام کے سانچے میں ڈھل گئے
تقدیس و احترام کے سانچے میں ڈھل گئے
جب عشق غنچہ فام کے سانچے میں ڈھل گئے
نالے بھی ابتسام کے سانچے میںڈھل گئے
رنگینی جمال میںکچھ لوگ کھو گئے
کچھ شوخیٗ کلام کے سانچے میںڈھل گئے
جب عشق کو بنا لیا مقصودِ زندگی
انفاس بھی پیام کے سانچے میں ڈھل گئے...