نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آہنی دروازہ - آخری حصہ

    صفحہ نمبر 267/6 جھونک دیے۔ بلقیس نے عمران کو بندروں کی طرح اچھلتے کودتے دیکھا اور پھر وہ ایک لمبی کراہ کے ساتھ فرش پر گرگیا۔ بلقیس کی گھگی بندھ گئی۔ وہ صرف دیکھ سکتی تھی۔ نہ بول سکتی تھی اور نہ اپنی جگہ سے حرکت کر سکتی تھی۔ نقاب پوش اتنے مطمئن نظر آرہے تھے جیسے اب انہیں کسی کی دخل اندازی کا...
  2. محمد وارث

    آہنی دروازہ - آخری حصہ

    صفحہ نمبر 266/5 "میں اب یہ بھی نہیں کہہ سکتی۔ خدا جانے کیا معاملہ ہے۔" "یہ شراب والا واقعہ خوب رہا۔ میرا خیال ہے تمھارے بابا مجھے وہاں سے اٹھانا چاہتے تھے۔" "ہر گز نہیں۔ ان کے مذاق اسی قسم کے ہوتے ہیں۔" "تو پھر کہیں وہ بچھو والا معاملہ بھی مذاق ہی نہ رہا ہو۔ تمھیں خوفزدہ کرکے ہنسانا...
  3. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    شکریہ ضبط۔ ۔
  4. محمد وارث

    اعزازات کا نظام!

    محب، نبیل صاحب نے "تجرباتی" کا دُم چھلا لگا کر تمھارے ایوارڈ میں، واقعی رنگ میں بھنگ ڈال دی ہے۔ یقین مانو میں تمھیں واقعی حقدار سمجھتا ہوں، لیکن اب کیا کروں اتنے سارے لوگوں نے "تجرباتی" کی بات کردی ہے کہ مجھے بھی کچھ کچھ دال میں کالا نظر آنے لگا ہے۔ ;) ۔
  5. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    نیاز فتح پوری، علامہ ادیب، نقاد۔ مشہور ادبی مجلہ "نگار" شروع کیا جو تقیسم کے بعد کراچی سے بھی نکلتا رہا۔ گو تعلیم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں پائی تھی لیکن "مُلا ازم" کے سخت ناقد تھے۔ فلسفہ سے بھی شغف تھا اور اس سلسلے میں انکی کتاب "من و یزداں" کافی مشہور ہے۔ ۔
  6. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    چاند دیکھا تری آنکھوں میں، نہ ہونٹوں پہ شفق ملتی جلتی ہے شبِ غم سے تری دید اب کے (فیض) چاند ۔
  7. محمد وارث

    کون ہے جو محفل میں آیا 7

    شمشاد صاحب بھی شاید چلے گئے قبلہ محترم، سو میں حاضر ہوگیا۔ ۔
  8. محمد وارث

    وہ رات جب ستارے گرے ۔۔۔۔

    جی جان سے مجھے بھی پسند آئی ہے یہ تحریر تفسیر صاحب، بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔ خیال تو لاجواب ہے۔ ۔
  9. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    دادا بھائی نوروجی قوم پرست رہنما، آل انڈیا نیشنل کانگرس کے صدر، لندن یونیورسٹی میں گجراتی کے پروفیسر بھی رہے۔ برطانیہ کے دارالعوام، ہاؤس آف کامنز کے رکن رہے۔ ایک اخبار "راست گفتار" بھی جاری کیا۔ قائداعظم ان کے پرائیوٹ سیکرٹری رہے۔ ۔
  10. محمد وارث

    دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

    دل ہی تو ہے سیاستِ درباں سے ڈر گیا میں اور جاؤں در سے ترے بن صدا کیے (غالب) صدا ۔
  11. محمد وارث

    فوری جواب کے لیے اضافی کنٹرول!

    زبردست فیچر ہے نبیل صاحب، بہت خوب۔ ۔
  12. محمد وارث

    اعزازات کا نظام!

    بہت خوب کام ہے نبیل صاحب۔ اور مبارک ہو محب۔ ۔
  13. محمد وارث

    کیا پکایا اور کیا کھایا

    اسی غمِ جاناں کے شاخسانے ہیں سارے، آپ کی بھابی نہ ڈانٹ کھلاتی ہے اور نہ کھانا، اور حد یہ کہ غم جاناں بھی نہیں کھانے دیتی۔ :( ۔
  14. محمد وارث

    وہ شخص بچھڑتے ہوئے کم بول رہا تھا

    بہت خوب، لاجواب۔ ۔
  15. محمد وارث

    بیت بازی

    یوں کسطرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر سر پر خیالِ یار کی چادر ہی لے چلیں (ناصر کاظمی) ۔
  16. محمد وارث

    بیت بازی

    ضبط دوسرے مصرعے میں ٹائپو ہوگئی آپ سے وہ کسی اور سے ملنے کے بہانے آئے ۔
  17. محمد وارث

    اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

    ذ کے بعد ر سے رسمِ وفا کدھر گئی، تیری ادا کو کیا ہوا شہر تو ہے وہی مگر آب و ہوا کو کیا ہوا رسم و رواجِ شہر میں پیشہ ہے اک گداگری مانگے پھرے ہے بھیک کیوں، فرماں روا کو کیا ہوا (لطیف ساحل) ۔
  18. محمد وارث

    نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

    یوسف سلیم چشتی، پروفیسر ادیب، مؤرخ، اقبال کے مصاحب اور شارح۔ اقبال کے کُل فارسی، اردو کلام کے علاوہ غالب کے اردو دیوان کی شرح بھی لکھی ہے۔ سیالکوٹ میں فیض کے اساتذہ میں سے تھے۔ انکی "تاریخِ تصوف" تصوف کے سلسلے میں ایک اہم کتاب ہے۔ ۔
  19. محمد وارث

    آج کا شعر

    جب بھی دیکھا ہے تجھے عالمِ نو دیکھا ہے مرحلہ طے نہ ہوا تیری شناسائی کا (احمد ندیم قاسمی) ۔
Top