ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
ساتھ دینے کو ذہین و فطین معزز پینل ساتھ ہے تو تاب و تواں مل بانٹ کر کام چلائیے گا۔
ٹھیک ہے ۔ تو کل کے لئے ہم ہو گئے بے فکر۔
اب جیسے حالات ہوئے کل، اس طرح کر لیں گے۔
لُڑھکایا کم اہمیت والی چیزوں کو جاتا ہے۔۔۔ ہم روؤف بھائی کے ہاتھوں اچھی سی پیکنگ میں ادھر سے ادھر منتقل کیا کریں گے آپ کو وقار بھائی۔
خوش رہئیے، جیتے رہئیے۔
آپ کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اور محفلین کو ٹیگ کیا ہے۔ اگر وہ پینل میں شامل ہوتے ہیں تو پھر آپ کو یہ بارِ گراں نہیں اٹھانا پڑے گا حریفوں کا خلیف بننے والا۔
باقی آپ کی قسمت۔ ہم کوشش کر رہے ہیں۔
ٹھیک ہے۔ ہم سمجھ گئے آپ کی بات۔
تو اس کے لئے ہم محمد شکیل خورشید صاحب بھائی کو زحمت دیتے ہیں کہ وہ تبصرہ والی یا موجودہ لڑی میں کل پینل میں شریک ہونے کی حامی بھریں باقاعدہ حلف اٹھاتے ہوئے۔
بات تو آپ کی درست۔۔۔ لیکن یہ حکم ہرگز نہیں ہے۔ راحل بھائی کے اس طرف آ جانے سے اس طرف ایک کمی ہو گی جسے آپ پورا کیجئیے۔
آپ اگلی شخصیت ضرور سوچ کر رکھئیے، کسی بھی وقت ضرورت پڑ سکتی ہے۔
یاسر شاہ بھی نہیں آ رہے ۔ راحل بھائی تو کل شخصیت پوچھنے کو موجود ہوں گے۔ اس لئے ایک درخواست سمجھئے اس بات کو۔...
یوں تو کافی محفلین نے کسوٹی میں کھیلنے کی حامی بھری ہے لیکن سوچ رہے ہیں کہ اس لڑی میں ہی کسوٹی مکمل ہونے کے بعد پوچھ لیا جائے کہ اگلے دن کون کھیلنا چاہے گا۔
تو بتائیے کل کون چاہے گا شخصیت لے کر آنا ۔۔۔ اور کوشش کرنا کہ ہمارے کسوٹی پینل سے جیتنا۔
اگر پینل میں سے بھی کوئی دوسری سائیڈ سے کھیلنا...
جی وقار بھائی اسی لئے تو محفلین سے کہا کہ اب وہ بوجھ سکتے ہیں۔ 19 کے بعد درست جواب آ گیا تھا۔
آپ لکھئیے اس بارے جو لکھنا چاہیں تا کہ مزید معلومات مل سکیں۔