میرے اندر بچپن سے ہی انجینئر بننے کے جراثیم موجود تھے۔ ایک ٹیپ ریڈیو جو میرے والدین کی شادی سے بھی پہلے کا تھا۔ اس کا ٹیپ خراب ہوا تو پیچ کس لے کر اسے ٹھیک کرنے کی ٹھانی۔ اور جہاں جہاں جتنے پیچ نظر آئے کھول دیے۔ اور اپنے حساب سے مسئلہ حل کرنے کے بعد جب پیچ دوبارہ لگانے کی نوبت آئی تو سمجھ ہی نہ...