ہماری سادگی دیکھئیے بھائی۔۔۔ ہو بہو نقشہ کھینچ دیتے ہیں اپنی چوٹوں کا۔۔۔ اور پھر مذاق کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ لیکن ایک بات ہے۔۔ اس طرح درد کا احساس کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔
گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں
چوٹوں کی گنتی چھوڑئیے۔۔۔ یہ بتائیے کہ اس کے باوجود ہم نے "بیمار" بن کر بستر سنبھالا کیا؟
ایک چھٹی بھی نہ کی محفل سے :ROFLMAO:
اب اگر آپ نے ہمیں اگلے پورے ایک سال میں ایک بھی "غیر متفق" ریٹنگ دی نا تو ہم نے آپ کو انٹرویو میں میزبان ماننے سے انکار کر دینا ہے۔
اب یہاں سرخ کراس کی کیوں ضرورت پیش آئی بھائی؟
سمجھ نہیں آ رہی کہ "باقاعدہ شکریہ " ادا کریں یا محض "شکریہ"
متاثر۔۔۔۔ زیادہ بولنے نے ہی کیا ہو گا۔۔۔ لوگ برائی سمجھتے ہیں اسے جبکہ ہمارے نزدیک یہ خوبی ہے۔
دراصل اب ہم باضابطہ طور پر اس "چوٹ" کو پال رہے ہیں ایک نئی چوٹ کی صورت۔ تو معاملہ واقعی سیریس ہے مگر صحت کے لحاظ سے ہر گز نہیں۔ وہ گزارا ہو رہا ہے ۔ :D