ایک ہمارا زمانہ تھا کہ اکیڈمی جانے کو برا سمجھا جاتا تھا. اب تو سکول کالج سے زیادہ ضروری اکیڈمی جانا ہو گیا ہے.
زاویہ کے علاوہ کپس نے بھی کافی نام بنا لیا ہے. مگر کیڈٹ کالج کی تیاری کا علم نہیں.
کلاسرہ ازم
نواز شریف نے چار کھرب کی گائیں آسٹریلیا سے برآمد کی ہیں. جن کا دودھ حمزہ شہباز کی دودھ کی فیکٹری میں جاتا ہے اور اب تک پچاس کھرب کما چکے ہیں.
حسن نثار ازم
اوے اس دو نمبر قوم کی گائیں کبھی خالص دودھ نہیں دے سکتیں. اوے بے شرمو! امریکہ کی گائے اتنا خالص دودھ دیتی ہے کہ ایک چمچ سے چائے میں رنگ آ جاتا ہے. لیکن تم لوگ ہو ہی اس قابل کہ ناخالص دودھ پیو.