بہت خوب مانو بلی۔ جیتی رہیئے اور مزید اسی طرح مزے مزے کے مضامین شیئر کرتی رہیئے
ویسے ایک ای میل گلوبل سائنس کو بھیج دیجئے کہ انہیں محفل والی شیئرنگ کی اطلاع رہے۔ ورنہ کاپی رائٹ کا کچھ ایشو نہ کھڑا ہو جائے
یعنی شیر زیادہ خطرناک جانور ہوا۔ بقول مشتاق احمد یوسفی، شیر حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق اچھی طرح چبا چبا کر کھاتا ہے۔ اس بات کی گواہ پاکستانی عوام ہے :)
کل کی ڈرائیونگ کنڈیشنز حقیقتاً بہت خراب تھیں۔ عام طور پر میرے حلقہ احباب میں یہ بات مشہور ہے کہ اگر میں سپیڈ لمٹ سے کم پر گاڑی چلاؤں تو اس کا مطلب ہے کہ موسم واقعی انتہائی خراب ہے۔ ورنہ میں ہمیشہ سپیڈ لمٹ پر ہی گاڑی چلاتا ہوں