میر صاحب کا فرمان ہے۔۔۔
میر ہرچند میں نے چاہا لیکن
نہ چھپا عشق طفل بدخو کا
اور ایک جگہ فرماتے ہیں
ترک بچہ سے عشق کیا تھا، ریختے کیا کیا میں نے کہے
رفتہ رفتہ ہندوستان سے شعر مرا ایران گیا
محترم و مکرم فارقلیط رحمانی صاحب!
بعد از سلام بصد احترام عرض یہ ہے کہ گر ممکن ہو تو وہ تمام لغات جن کا تذکرہ آپ نے فرمایا ہے۔ ہم تک پہنچانے کا کچھ ساماں کر کے ہمارے علم میں اضافے کا باعث بنیں۔ اور عنداللہ ماجور ہوں۔ جزاکٔ اللہ خیرا۔