میں کلر بلائینڈ ہوں، اس لئے مجھے سرخ رنگ دکھائی نہیں دے رہا۔ چونکہ آپ نے وضاحت کر دی تو میں پھر یہ بات نہیں کرتا کہ توہین عدالت سے صرف سیاستدان ہی بچ سکتے ہیں :)
شریف خاندان ہو، بھٹو کہ زرداری، پاکستان میں جمہوریت کے نام پر محض بھیڑیوں کا غلبہ ہے۔ ایسا غلبہ جس میں الفا نر اور الفا مادہ کو ہی بچے پیدا کرنے اور گروہ کی سربراہی کا اختیار ہوتا ہے۔ شکار کا سب سے بڑا اور سب سے اچھا حصہ بھی انہی کی ملکیت ہوتا ہے۔ اس کے مقابل جو بھی آئے گا، اسے زبردستی راستے سے...
اگر یہ توہینِ عدالت نہیں تو کہنے دیجئے کہ عدلیہ دم پر پیر آیا ہوا ہے۔ جب آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے خلاف پروگرام ہوئے تو شاید یہ جسٹس صاحب ستو پی کر سو رہے تھے، اب اپنے خلاف پروگرام پر اچانک جاگ گئے ہیں
پہلی بات یہ کہ فیس بک پر وائرل ہونے والی چیز ہمیشہ سچ نہیں ہوتی۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ اپنے ہی ملک کی فوج کے سامنے اس طرح احتجاج کریں تو بھی یہی سلوک ہوگا، یہاں تو ایک "دشمن" ملک کے فوجیوں کے سامنے آپ احتجاج فرما رہے ہیں :)
مجھے اس ساری سٹوری میں اس بات پر حیرت ہوئی ہے کہ کسی نے آپ کی جیب میں کاغذ ڈالا اور آپ کو خبر تک نہ ہوئی۔ چونکہ آپ یکسوئی کی مشقیں کر رہے ہیں تو اس پر بھی توجہ دیجئے :)