ایک اور تازہ غزل
بے کراں تنہائیوں کا سلسلہ رہ جائے گا
تیرے میرے درمیاں،بس اک خلا رہ جائے گا
عکس بہہ جائیں گے سارے دھوپ کے سیلاب میں
اور کوئی پانیوں میں جھانکتا رہ جائے گا
مجھ کو میرے ہم سفر ایسا سفر درپیش ہے
راستہ کٹ بھی گیا تو فاصلہ رہ جائے گا
لوگ سو جایئں گے خاموشی کی چادر وڑھ کر...