نماز پڑھانے سے ایک بات یاد آئی۔ غالباً 2002 میں کس کام کے سلسلے میں عید سے ایک دن پہلے جہلم گیا اور مصروفیت اتنی رہی کہ رات گئے تک فارغ نہ ہو سکا۔ سوچا اب کافی دیر ہو گئی ہے، رات یہیں ٹھہرتا ہوں اور عید کی نماز پڑھ کر فوراً نکل جاؤں گا، کہ ٹریفک بھی نایاب تھی ۔ اگلی صبح نماز کے بعد جی ٹی...