دیہاتی نے تھانے میں آکر بتایا کہ میرا جھگڑا ایک شہری سے ہوگیااور گالم گلوچ بھی ہوئی ۔ ۔۔
تھانیدار : اچھا !! ! پھر کیا ہوا ؟؟؟
دیہاتی : شہری نے مجھے کہا کہ جاؤ جہنم میں۔۔۔
تھانیدار: پھر تم نے کیا کیا ؟؟؟
دیہاتی : میںسیدھا یہاںآگیا !!!
آدھی رات کو کھٹکا ہوا ۔ گھر والوں نے چور کو بھاگتے دیکھا تو دوڑ کر اسے پکڑ لیا۔ ۔۔
مالک مکان : بہتر ہے کہ سارا سامان یہیں رکھ دو۔۔۔
چور ؛ نہیں جناب ۔ سارا سامان یہاں کیسے رکھ دوں ؟؟؟
اس میں آدھا سامان تو آپ کے پڑوسی کا ہے!!!
دھوبی اپنی گدھی کو حیوانات کے ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ گدھی نے انہیں چاٹنا شروع کر دیا۔
ڈاکٹر (غصے کے عالم میں دھوبی سے):یہ کیا کررہی ہے؟؟؟
دھوبی:جناب برا نہ مانیئے، اپنا سمجھ کر پیار سے چاٹ رہی ہے!!!